بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



مملكت عثمانيہ كى وسعت مشرق ميں خليج فارس تك پھيل گئي (2) بلاشبہ باشكوہ سليمان كے دور ميں مملكت عثمانيہ كى سرحديں وسعت كى آخرى حدوں كو چھونے لگيں تھيں _ اسكى وفات كے زمانہ ميں يورپ ميں بن بوڈاپسٹ كى تمام سرزمين جزيرہ عرب كے آخرى كنارے بندگارہ عدن تك اور افريقا ميں مراكش سے ايشيا ميں ايران تك تمام سرزمينيں اسكى مملكت ميں شامل تھيں _ (3)

شاہ سليمان Ù†Û’ اپنى آدھى صدى پر محيط حكومت ميں سوائے زندگى ÙƒÛ’ آخرى چند سال ÙƒÛ’ بقيہ زندگى ايك محاذ سے دوسرے محاذ پر جنگ Ùˆ حملہ ميں گذارى كيونكہ دارالحرب كى طرف مملكت كو وسعت دينا ØŒ اسلامى عقيدہ جہاد ÙƒÛ’ ضرورى احكام ميں سے تھا _ اسى لئے جب وہ اپنى عمر ÙƒÛ’ آخرى دور ميں اندرونى مشكلات ومسائل كو حل كرنے اور بڑھاپے كى بناء پر چند سال جہاد نہ كرسكا تو شيخ نوراللہ جو كہ اس زمانہ ÙƒÛ’ فقہاء ميں سے تھے ØŒ انہوں Ù†Û’ اعلان كيا كہ جو بادشاہ جہاد جيسا فرض اجرا نہيں كررہا ہے اسكا مواخذہ كرنا چاہئے  _ بعض محققين اس تنقيد كو اس ÙƒÛ’ لشكر كشى ÙƒÛ’ دور ÙƒÛ’ اختتام كى وجہ سمجھتے ہيں اسى دور ميں وہ وفات پاگيا _ (4)

شاہ سليمان ايك انتھك جنگى كمانڈر ہونے كے ساتھ ساتھ عدل و نظم كے قيام كى خواہش ركھنے والا قانون دان بھى تھا _ اسكى واضح مثال اسكا ''قانون نامہ سليمان'' ہے كہ جو اس كى براہ راست نگرانى ميں شرعى احكام اور گذشتہ قوانين بالخصوص قانون نامہ محمد دوم فاتح كى رعايت كرتے ہوئے اور اس زمانہ كے تقاضوں كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے تدوين كيا گيا _ نيز اس قانون نامہ كو مترتب كرنے كى وجہ يہ تھى كہ طبقہ حاكم اور سلطان كے تابع افراد كے حقوق اور فرائض كى تشخيص كى جائے اور رعايا كے حقوق و مالى مسائل كو حل كياجائے اور حكومتى اداروں كے فرائض كى حدود معين كى جائيں وغيرہ ...

-----------------------

1)kramers ØŒop.cit ØŒp 37

2)_ استانفورد چى ، شاوسابقہ حوالہ ص 175_ 174_

3)Sander ØŒop cit ØŒP 37.

4)Gokbilgin LA ،11 ،P 155.

249

مذكورہ قانون نامہ شيخ الاسلام ابوالسعود آفندى كى راہنمائي اور فتاوى كے ساتھ ساتھ ملا ابراہيم حلبى كى نگرانى ميں تدوين ہوا _ اس قانون نامہ كے وسيع پيمانہ پر اجراء ہونے كى صلاحيت كى بناء پر اسے ''ملتقى الابحر'' يعنى سمندروں كى ملاقات كى جگہ '' كانام ديا گيا _ اور يہ قانون نامہ انيسويں صدى ميں قانون ميں اصلاحات اور تراميم كے دور تك باقى رہا (1)_ سليمان كو قانونى كا لقب بھى اسى لئے ديا گيا تھا _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next