بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



3) نصر محمد عارف ، سابقہ حوالہ ،ص 117_

289

بعض محققين مثلاً فواد زكريا ÙƒÛ’ بقول مشرق شناسى ÙƒÛ’ مطالعہ كا يہى ہدف تھا بلكہ اس علم كى مكمل تاريخ ميں يہى ملتا ہے كہ وہ مشرق شناسى ÙƒÛ’ ذريعے دراصل اپنے تشخص كا دفاع كرنا چاہتے تھے  _ (1)

بہرحال كم از كم اس حوالے سے قطعى طور پر يہى كہاجاسكتا ہے كہ پہلے دور ميں مشرق شناسى ÙƒÛ’ مقصد كو عيسائيت سے وابستہ سمجھتا جاتا تھا اور وہ يہ تھا كہ اس دور ميں يورپى ماحول ومعاشرہ پر حاكم عيسائي تہذيب اور نظريات كا دفاع اور كليسا ÙƒÛ’ اقتدار كى نگہبانى كى جائے  _ بالفاظ ديگر اس قسم ÙƒÛ’ تجزيے اور تحقيقات يورپى دانشوروں اور وشن خيال حضرات كيلئے كى جاتى تھيں _ وہ بھى ايك معين دور ميں ØŒ ايك معين ہدف Ùˆ مقصد اور خاص روش سے كہ جسكى غرض پس پردہ پنہاں تھى _

يہاں مقصد يہ نہيں تھا كہ محض حقيقت تك پہنچا جائے اور يہ ايك خالص علمى تحقيق ہو بلكہ يورپى دانشوروں كى آراء اور دانائي ÙƒÛ’ ثبوت كيلئے ايك مضبوط ڈھال بنائي جائے اور اس ميں انقلاب پيدا كرنے والے آراء Ùˆ افكار بالخصوص اسلامى آراء ÙƒÛ’ مد مقابل دفاع كياجائے اور عيسائيت كى مخالفت ميں جانے والا ہر راستہ بند كرديا جائے  _ (2)

2) پہلے مرحلہ ميں مشرق شناسى ÙƒÛ’ مطالعات كا محور يورپ اور عيسائي دنيا ÙƒÛ’ اندرونى مسائل تھے  _ اس مرحلہ ÙƒÛ’ بعد ايسے دور كا آغاز ہوا كہ جس ميں مشرق شناسى استعمار سے وابستہ ہوگئي يہاں بيرونى مسائل اور معاملات محور قرار پاگئے اب اس ميں عيسائي نظريات اور رجحانات ÙƒÛ’ ساتھ ساتھ مشرقى اقوام پر تسلط كا رنگ ÚˆÚ¾Ù†Ú¯ بھى پيدا ہوگيا _ اسى دور ÙƒÛ’ آغاز سے ہى محققين Ù†Û’ اپنے موضوع مطالعہ سرزمينوں ÙƒÛ’ بارے ميں حقائق پر مبنى دقيق تصوير اپنى حكومتوں كو پيش كى _ تاكہ وہ حكومتيں ان تحقيقات اور تجزيات كى بناء پر ان مشرقى معاشروں اور تہذيب سے ٹكرائيں اور ان پر تسلط پاتے ہوئے انكے زرخيز منابع اور سرچشمے لوٹ ليں _ (3)

-----------------------------

1) سابقہ حوالہ ص 131_ فواد زكريا ، نقد الاستشراق وازمة الثقافة العربيہ المعاصرة ، دراسة فى المنہج ، مجلہ فكر للدراسات والابحاث ، ش 10 ، 1986 ، ص 47_ 35_

2) نصر محمد عارف ،سابقہ حوالہ ،ص 131 ، محمود شاكر ، المتنبى رسالة فى الطريق الى ثقافتنا ، قاہرة ، كتاب الھلال ، اكتوبر ، 1978، ص 92_

3) نصر محمد عارف ،سابقہ حوالہ ص 119_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next