بيدارى عالم اسلام كى نشا ة ثانيہ



مشرق وسطى ميں تيل كے ذخيروں نے دنيا كى ديگر قوتوں مثلاً امريكا اور جرمنى كو دلچسپى لينے پر مجبور كيا _ بيسوى صدى كے اوائل ميں اس علاقے كا تيل انگريزى اور امريكى كمپنيوں ميں تقسيم ہوا _ انگريزوں نے قطر ، كويت ، عراق ، عمان اور ايران كے تيل پر كنٹرول حاصل كرليا جبكہ امريكى نے بھى سعودى عرب اور بحرين

---------------------------

1) وادلا، خليج فارس در عصر استعمار، ترجمہ شفيع جوادى ، تہران ،ص 77_ 39_

2)سابقہ حوالہ _

278

كے تيل پر اپنا تسلط جماليا _ البتہ يہ بات نہيں بھولنى چاہئے كہ ايران نے اس استعمارى دور ميں سب سے زيادہ ضرراٹھايا كيونكہ ايران كى جغرافيائي حيثيت ايسى تھى كہ بڑى قوتوں كے ميدان جنگ ميں بدل گيا مثلاً انگلستان اور فرانس ، ہندوستان پر قبضہ جمانے كيلئے باہمى رقابت كا شكار تھے يہ جھگڑا ايران تك بڑھتا گيا اور اس ملك كى سياسى اور اقتصادى خود مختارى پر بہت زيادہ ضربيں لگيں _

انيسويں صدى ميں روس اور انگلستان ÙƒÛ’ مدمقابل ايران كى بار بار عسكرى شكست سے قاجارى حكومت Ù†Û’ اپنے استحكام كو باقى ركھنے كيلئے مجبوراً بہت سے اقتصادى اور تجارتى حقوق ان ممالك كو عطا كيے  _ يوں يہ ملك نصف حد تك استعمارى طاقتوں كى زد ميں آگيا _ (1)

ايران كا اپنا اقتصاد بھى روس و انگلينڈ كى طرف سے سيلاب كى طرح وارد ہونے والى اجناس كے مدمقابل تاب نہ لاسكا اور ايران بھى ہندوستان كى مانند خام زراعتى پيداوار مثلاً روئي اور تمباكو كى حدتك رہ گيا _ استعمارى طاقتوں كے بينكوں (انگلينڈ كے شاہى بينك اور روس كے بينك نے) ايران كے مالى معاملات پر كنٹرول كر ليا اور قاجارى بادشاہوں اور سرداروں كو بار بار قرض ديكر ايران كى سياست اوراقتصاد پر روز بروز اپنا قبضہ وكنٹرول بڑھانا شروع كرديا _

انيسويں اور بيسويں صدى ÙƒÛ’ درميان مشرق وسطى ÙƒÛ’ تمام ممالك يورپى استعمار گروں ÙƒÛ’ كنٹرول ميں آگئے  _ استعمار گر لوگوں كى كوشش تھى كہ مشرق وسطى ÙƒÛ’ اقتصاد اور سياست كو مكمل طور پر اپنے قبضہ ميں كرليں اور اسكے علاوہ ان ممالك كى سياسى جغرافيائي سرحدوں كو اپنے مفادات كى روسے خود ترتيب ديں _ ان سرزمينوں كى تقسيم اس انداز سے ہوئي كہ بہت سے قومى ØŒ مذہبى اور سياسى جھگڑوں Ù†Û’ جنم ليا _ مثلاً استعمار Ù†Û’ كردوں كو ايران ØŒ تركي، شام اور عراق ميں تقسيم كرديا _ لبنان ميں بھى مختلف اقوام اور مذاہب پر مشتمل ناہموار تركيب سامنے آئي كہ مختلف مذاہب اور اقوام ÙƒÛ’ درميان سياسى قوت عدم استحكام كا شكار رہى اور قومى Ùˆ مذہبي جھگڑوں Ù†Û’ جنم ليا _

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next