حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



ابن عباس کہتے ھیں: پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کا نیک اخلاق اس بلندی پر پہنچا ھوا تھا کہ ایک روز آپ مسجد میں بیٹھے ھوئے تھے اور آپ کے اصحاب و انصار آپ کی خدمت میں بیٹھے ھوئے تھے۔

اسی موقع پر ایک بدو عرب مسجد میں آیا اس کی گردن میں ایک تلوار لٹکی ھوئی تھی، اور اس کے ساتھ ایک سوسمار (گوہ، رینگنے والا ایک صحرائی جانور) تھا ، اس نے آتے ھی ایک آواز بلند کی: اے محمد! تو ایک جھوٹا جادوگرھے! جیسے اصحاب نے اس کی گستاخی کو سنا تو اس کو قتل کرنے کے لئے کھڑے ھوگئے، لیکن آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے ان کو اس کام سے روکا، اور اس بدو عرب سے فرمایا: اے عرب برادر! کس کی تلاش میں ھو، اس نے کہا: جھوٹے جادوگر محمد کی! آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: محمد تو میں ھوں لیکن نہ جادو گر ھوں اور نہ جھوٹا ، بلکہ خدا کا رسول ھوں۔

اس عرب نے کہا: بت کی قسم اگر عظمت اور منزلت کا مسئلہ نہ ھوتا تو اس شمشیر کو تمہارے خون سے سیراب کردیتا، اور لات کی قسم جب تک یہ سوسمار تم پر ایمان نھیں لائے گا میں بھی ایمان نھیں لاؤں گا! اور پھر اس نے اس سوسمار کو چھوڑ دیا۔

رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: اے سوسمار! اس نے جواب دیا: لبیک!

فرمایا: میں کون ھوں؟

اس نے کہا: آپ الله کے رسول ھیں:

اس واقعہ Ú©Ùˆ دیکھ کر اس بدو عرب Ú©Û’ دل میں معرفت کا نور چمکا اور صدق نیت سے خدا Ú©ÛŒ وحدانیت اور پیغمبر اکرم (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم) Ú©ÛŒ نبوت کا اقرار کیا اور اس Ù†Û’ کہا: یا رسول الله!  جب میں اس مسجد Ú©Û’ دروازہ سے آرہا تھا تو پوری دنیا میں سب سے زیادہ میں آپ سے دشمنی رکھتا تھا اور اب جبکہ میں یہاں سے جا رہا Ú¾ÙˆÚº تو سب سے زیادہ آپ کا عاشق Ú¾ÙˆÚºÛ”[28]

زحمت اٹھانا اور امت کے بوجھ کو برداشت کرنا

ایک روایت میں بیان ھوا ھے: ایک روز پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله و سلم) اپنے ایک صحابی کے ساتھ مدینہ کے جنگلوں سے گزر رھے تھے، دیکھا کہ ایک بُڑھیا پانی کے کنویں پر آئی ھے اور پانی بھرنا چاہتی ھے لیکن وہ اس کنویں سے پانی نھیں بھر سکتی، آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) اس کے پاس گئے اور فرمایا: اے ضعیفہ! کیا میں تمہارے لئے اس کنویں سے پانی بھر دوں؟ اس نے کہا:

< إِنْ اٴَحْسَنتُمْ اٴَحْسَنتُمْ لِاٴَنفُسِکُمْ ۔۔۔>[29]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next