حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



قرآن سے اُنس و محبت

حضرت رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی لخت جگر قرآن مجید سے بہت زیادہ اُنس و محبت رکھتی تھی، جناب سلمان کہتے ھیں: پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے مجھے کسی کام کے لئے جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے گھر بھیجا، چنانچہ میں فوراً ھی بی بی کے دروازہ پر پہنچ گیا اور سلام کیا، میں نے سنا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا قرآن کی تلاوت کر رھی ھیں، اور چکّی چل رھی ھے اور کوئی بھی آپ کے پاس نھیں ھے۔[93]

بابرکت گردن بند

جناب جابر بن عبد الله انصاری سے روایت ھے کہ: پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نماز عصر کے بعد محراب میں لوگوں کی طرف رخ کئے تشریف فرما تھے اور اصحاب آپ کے پاس بیٹھے ھوئے تھے، چنانچہ اس موقع پر مہاجرین میں سے ایک بوڑھا شخص پُرانا لباس پہنے ھوئے حاضر ھوا جو کمزوری اور ناتوانی کی وجہ سے اپنے پیروں پر کھڑا نھیں ھوسکتا تھا، آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے اس کی احوال پرسی کی اور محبت کے ساتھ پیش آئے، اس ضعیف نے کہا:

یا رسول الله(ص) ! میں بھوکا ھوں ، مجھے سیر کردیجئے ، میں برہنہ ھوں مجھے لباس عطا کیجئے، میں غریب و نادار ھوں، میری فریاد کو پہنچئے ۔

رسول اکرم (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم) Ù†Û’ فرمایا:  (افسوس کہ )اس وقت میرے پاس Ú©Ú†Ú¾ نھیں Ú¾Û’ کہ تم Ú©Ùˆ دوں، میں تمھیں خیر Ú©ÛŒ طرف راہنمائی کرتا Ú¾ÙˆÚº اس شخص Ú©ÛŒ طرح جس Ù†Û’ تمہارے ساتھ خیر Ùˆ نیکی Ú©ÛŒ ھو، لیکن تم Ú©Ùˆ ایسے گھر Ú©ÛŒ طرف بھیجتا Ú¾ÙˆÚº کہ جو خدا اور اس Ú©Û’ رسول Ú©Ùˆ دوست رکھتی Ú¾Û’ اور خداو رسول بھی اس Ú©Ùˆ دوست رکھتے ھیں، اور وہ اپنے اوپر خدا Ú©Ùˆ ترجیح دیتی Ú¾Û’ØŒ جاؤ فاطمہ زہرا (سلام الله علیہا) Ú©Û’ مکان پر جاؤ! اور فرمایا: اے بلال! اس شخص Ú©Ùˆ فاطمہ (سلام الله علیہا) Ú©Û’ گھر تک پہنچادو۔

وہ بوڑھا شخص جناب بلال کے ساتھ روانہ ھوا، اور جب جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے دروازے پر پہنچا تو اس نے بلند آواز میں کہا:

”السَّلامُ عَلَیْکُمْ یَااٴَھْلَ بَیْتِ النَّبُوَّةِ، وَمُخْتَلَفَ الْمَلائِکَةِ، وَمَھْبِطَ جِبْرِئیْلَ الرُّوحِ الاٴَمیْنِ بِالتَّنْزیلِ مِنْ عِنْدِ رَبِّ العالمینَ“۔

”درود و سلام ھو تم ایک اھل بیت نبوت، فرشتوں کے آمد و رفت کے محل، جبرئیل کے نازل ھونے کی جگہ، روح امین جو خداوندعالم کی طرف سے قرآن مجید لے کر نازل ھوتے ھیں“۔

جناب فاطمہ زہرا (سلام الله علیہا: نے جواب دیا: ”و عَلیکَ السّلامُ“، تم کون ھو؟ اس نے جواب دیا: ایک بادیہ نشین بوڑھا شخص، بہت دور سے آپ کے والد گرامی جو تمام انسانوں کے سید و سردار ھیں کے پاس آیا تھا، اور اے بنت محمد! میں بھوکا اور بے لباس ھوں، مجھ پر محبت کریں، خداوندعالم آپ پر رحمت نازل کرے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next