حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



ایک بار پھر حضرت علی علیہ السلام میدان میں آئے، اور طلحہ کو بلاکر اس سے سوال کیا: مجھ پر کیوں خروج کرتے ھو؟ اس نے کہا: میں خون عثمان کا بدلہ چاہتا ھوں، امام علی علیہ السلام نے فرمایا: خداوندعالم، ھم میںسے اس شخص کو مار ڈالے جو قتل عثمان میں شریک تھا، کیا تو نے رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) کی حدیث نھیں سنی ھے کہ آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: پروردگارا! اس شخص کو دوست رکھ جو علی (علیہ السلام) کو دوست رکھتا ھو اور دشمن رکھ اس شخص کو جو علی کو دشمن رکھتا ھو، کیا تو نے سب سے پھلے میری بیعت نھیں کی ھے اور تو نے اس بیعت کو توڑ دیا ؟

خداوندعالم فرماتا ھے:

<۔۔۔ فَمَنْ نَکَثَ فَإِنَّمَا یَنْکُثُ عَلَی نَفْسِہِ ۔۔۔>[67]

”۔۔۔اب اس کے بعد جو بیعت کو توڑ دیتا ھے وہ اپنے ھی خلاف اقدام کرتاھے۔۔۔۔“

طلحہ نے پشیمان ھوکر کہا: میں خدا سے بخشش طلب کرتا ھوں اور یہ کہہ کر واپس پلٹ گیا۔

مروان بن حکم نے احساس کیا کہ طلحہ جنگ کو چھوڑنا چاہتا ھے، اس نے ایک تیر اس کی طرف روانہ کیا اور طلحہ کی روح پرواز کر گئی (بغیر اس کے کہ بصریوں کو اپنے باطل عمل اور مخالف حق و خیانت کرنے سے روکے کہ جس کی بنیاد خود طلحہ اور زبیر نے رکھی تھی۔

اس کے بعد امام علیہ السلام نے اپنے لشکر والوں کو خطاب کرتے ھوئے فرمایا: جب تم سپاہ جمل کو شکست دیدو، تو ان کے زخمی لوگوں کو قتل نہ کرنا، اسیروں کو قتل نہ کرنا، بھاگنے والوں کا پیچھا نہ کرنا، کسی کو برہنہ نہ کرنا، کسی کی ناک ،کان نہ کاٹنا، کسی کا مال نہ لوٹنا، مگر یہ کہ جو مال میدان جنگ میں رہ جائے۔

دشمن کی ہار حضرت علی علیہ السلام کی نظر میں قطعی تھی، لیکن پھر بھی آپ نے جنگ کا حکم نھیں دیا، سپاہ جمل نے امام علیہ السلام کے میمنہ پر حملہ کردیا، اور ان کو پیچھے کردیا، اس موقع پر امام علی علیہ السلام نے حملہ کا حکم دیدیا اور جمل کے لشکر والوں کا شیرازہ بکھیر دیا اور ان کو رسوا کن شکست دیدی۔

یہ ھیں حضرت علی علیہ السلام ØŒ دشمن Ú©Û’ ساتھ علی علیہ السلام Ú©ÛŒ مہر Ùˆ محبت اور وہ بھی میدان      جنگ میں۔

کیا تاریخ بشر نے کسی ایسے انسان کو دیکھا ھے جو اپنی حکومت کے سرکشوں اور باغیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرے؟!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next