حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



جناب فاطمہ زہرا (سلام الله علیہا) کی زندگی کا ورق سب سے الگ ھے ، ھم تاریخ کے صفحات میں آپ کے مختلف فضائل کا مشاہدہ کرتے ھیں۔۔۔، ھم ایسی شخصیت کے روبرو ھیں کہ جو اس عالم میں ظاہر ھوئی اس حال میں کہ ان کے چاروں طرف حکمت و شکوہ کا دائرہ تھا، ایسی حکمت جس کا منبع و مرکز فلاسفہ اور دانشوروں کی کتاب نھیں ھے، بلکہ دنیا کے تجربات ھیں جس میں اچانک ھونے والے انقلاب اور واقعات ھیں اور ایسا شکوہ جو بادشاھوں یا دولت کی وجہ سے نھیں بلکہ آپ کی روح کی گہرائیوں سے سرچشمہ لیتا ھے، شاید جناب فاطمہ کی عظمت تھی کہ عائشہ کو کہنا پڑا:

میں نے کسی کو فاطمہ سے افضل (ان کے والد کے علاوہ) نھیں پایا۔[96]

 

حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے کردار کا نمونہ

 

دریا کا ایک قطرہ

حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں: ھمارے والد بزرگوار نے اپنے والد محترم سے نقل کیا ھے کہ (امام) حسن بن علی بن ابی طالب (علیھم السلام) اپنے زمانہ میں سب سے زیادہ عابد، زاہد اور افضل تھے، جب بھی حج کے لئے جاتے تھے پاپیادہ جاتے تھے اور اکثر اوقات پاپیادہ خانہ کعبہ کی طرف روانہ ھوتے تھے۔

جس وقت موت، قبر اور قیامت میں محشور ھونے نیز پل صراط سے گزرنے کو یاد کرتے تھے تو رونے لگتے تھے ، اور جب خدا کے سامنے پیشگی کو یاد کرتے تھے تو نالہ و فریاد کرتے تھے اور غش کر جاتے تھے اور جب نماز پڑھا کرتے تھے تو خدا کی بارگاہ میں حاضر ھوکر آپ کے بدن کا تمام گوشت لرزتا تھا اور جب جنت و دوزخ کا تصور کرتے تھے تو سانپ کے کاٹے ھوئے کی طرح تڑپتے تھے اور خداوندعالم سے بہشت کی درخواست کرتے تھے اور دوزخ سے پناہ مانگتے تھے۔[97]

مدد اور بخشش

حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں: عثمان بن عفان مسجد میں بیٹھے ھوئے تھے ان کے پاس سے ایک شخص گزرا اور اس نے مدد کی درخواست کی، چنانچہ عثمان کے حکم سے اس کو پانچ درھم عطا کئے گئے، اس شخص نے عثمان سے کہا: مجھے ایسی جگہ پہنچا دے کہ میرے درد کا علاج ھوجائے، عثمان نے کہا: ان سخی لوگوں کے پاس جاؤ اور ہاتھ سے مسجد کے اس حصہ کی طرف اشارہ کیا جہاں حضرت امام حسن علیہ السلام، حضرت امام حسین علیہ السلام اور عبد الله بن جعفر تشریف فرما تھے۔

چنانچہ وہ شخص ان کی خدمت میں پہنچا، سلام کیا اور ان سے مدد کی درخواست کی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next