حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



جنگ صفین

صفین، نہر فرات کے کنارے واقع ھے، حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام کا لشکر جب صفین کی سر زمین پر پہنچا تو آپ سے کہا گیا کہ معاویہ کے لشکر پر پانی بند کردیا جائے، لیکن امام علیہ السلام نے قبول نہ کیا اور راستہ کھلا چھوڑ دیا، معاویہ نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور پانی بھرنے کی جگہ پر قبضہ کرلیا اور امام علی علیہ السلام کے لشکرپرپانی بند کردیا۔

امام علیہ السلام کے حکم سے لشکر نے پانی کا راستہ کھول دیا، آپ کے اصحاب نے کہا کہ معاویہ کی طرح ھم بھی اس کے لشکر پر پانی بند کردیں، امام علی علیہ السلام نے پھر بھی اجازت نھیں دی اور جنگ کے آخر تک دشمن پر پانی بند نھیں کیا۔

جنگ صفین ۱۸ مھینوں تک چلتی رھی، مدتوں تک عام حملہ حضرت علی علیہ السلام کے لشکر کی طرف سے شروع نھیں ھوا اس امید میں کہ اھل شام پشیمان ھوجائیں اور راستہ پر آجائیں اور قتل و خونریزی کم سے کم ھو!

جنگ نہروان

خوارج کے بارے میں سب سے اچھے الفاظ جو استعمال کئے جاسکتے ھیں وہ یہ ھے کہ وہ لوگ حضرت علی علیہ السلام سے دشمنی کی بیماری میں مبتلا تھے اور حضرت علی علیہ السلام کو قتل کئے بغیر باز نہ آئے۔

بیماری کا لفظ اس وجہ سے ھے کہ دشمنی چاھے کسی سے بھی ھو اس کی کوئی وجہ اور علت ھوتی ھے، کبھی ذاتی مسائل ھوتے ھیں تو کبھی جاہ و مقام کا مسئلہ ھوتا ھے اور کبھی نقصان یا سخت رویہ ھوتا ھے جو مدّمقابل کی طرف سے دیکھنے میں آتا ھے، کبھی ظلم و ستم ھوتا ھے اور کبھی خاندانی یا مذہبی دشمنی ھوتی ھے۔

لیکن حضرت علی علیہ السلام سے ان لوگوں کی دشمنی کی ان وجوہات میں سے کوئی بھی وجہ نھیں تھی، وہ لوگ حضرت علی علیہ السلام کو زندہ اور فاتح نھیں دیکھ سکتے تھے۔

یھی لوگ جنگ صفین میں حضرت علی علیہ السلام کے لشکر میں تھے لیکن جنگ کے فتح کے وقت خود آپ پر تلوار لے کر سامنے آگئے اور امام کی ھونے والی فتح کا راستہ بند کردیا۔

حضرت علی علیہ السلام نے جس عقلمند اور ھوشیار شخص کو حَکم قرار دیا تھا اس کو قبول نہ کیا اور حضرت علی علیہ السلام کے دشمن حَکم کو قبول کرلیا اور اس کی باتوں کو مان لیا!!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next