حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے اس ظرف کے ایک ٹوٹے ھوئے ٹکڑے کو اٹھایا جس میں تھوڑا کھچڑا موجود تھا اور اس میں سے تھوڑا کھچڑا کھایا اور کنیز کے پاس آئے اور فرمایا: اے کنیز! اگر عائشہ پوچھے کہ کیا پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے میرا بھیجا ھوا کھچڑا کھایا تھا تو اس سے کہنا: جی ہاں، اور جو کچھ حفصہ نے کیا اور کہا اس سے نہ کہنا، کیونکہ یہ چیز اختلاف کا باعث بن جائے گی اور ان دونوں کے درمیان کدورت و دشمنی پیدا ھوجائے گی اور میں پسند نھیں کرتا کہ کسی کے دل میں غم و ملال پیدا ھو۔

چنانچہ اسی حادثہ کے بعد درج ذیل آیہٴ شریفہ نازل ھوئی:

< وَإِنَّکَ لَعَلی خُلُقٍ عَظِیمٍ >([31])([32])

”اور آپ بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ھیں۔“

بزرگواری اور کرامت

روایت میں بیان ھوا ھے کہ ابو جھل کا بیٹا عکرمہ، فتح مکہ کے دن یمن کی طرف بھاگ نکلا، بعض لوگوں نے رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے کرم و احسان کو بیان کیا اور کہا کہ رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کسی کو گزرے ھوئے زمانہ کی وجہ سے ملامت نھیں کرتے اور گزشتہ گناھوں پر کسی کو سزا نھیں دیتے، چنانچہ عکرمہ یہ سن کر واپس پلٹ آیا اور خوف سے ڈرتے ڈرتے مسجد الحرام میں پہنچا۔

جیسے ھی پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے اُسے دیکھا تو اپنی جگہ سے کھڑے ھوگئے اور اپنی ردا کو اس کے لئے بچھا دیا اور اس کی پیشانی کا بوسہ دیا۔

عکرمہ کہتا ھے کہ میں رسول الله (صلی الله علیه و آله و سلم) کے پاس سے باہر نھیں نکلا مگر یہ کہ آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) کو خود سے اور اپنے باپ اور اولاد سے زیادہ دوست رکھتا تھا، عکرمہ، پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله و سلم) کے ہاتھوں پر اسلام لے آیا اور اس کا اسلام سچا اسلام تھا اور ایک (اسلامی) جنگ میں شھید ھوا۔[33]

منصفانہ قیمت کی درخواست

ایک بادیہ نشین شخص پیغمبر اسلام (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم) Ú©ÛŒ خدمت میں حاضر ھوا اور اس Ù†Û’ عرض Ú©ÛŒ: میں چند اونٹ Ù„Û’ کر آیا اور ان Ú©Ùˆ فروخت کرنا چاہتا ھوں، لیکن مدینہ میں ان Ú©ÛŒ قیمت سے بے خبر ھوں، میں ڈرتا Ú¾ÙˆÚº کہ کھیں خریدار مجھے دھوکہ نہ دیں، کتنا اچھا ھوتا کہ اگر آپ میرے ساتھ آتے تاکہ میں آپ Ú©ÛŒ نظارت میں ان اونٹوں Ú©Ùˆ فروخت کروں؟ پیغمبر اکرم (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم) Ù†Û’ فرمایا: اونٹوں Ú©Ùˆ میرے پاس لاؤ اور ایک ایک کرکے مجھے دکھاؤ، چنانچہ اس Ù†Û’ ایسا Ú¾ÛŒ کیا اور رسول خدا (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم) Ù†Û’ ان میں سے ہر ایک Ú©ÛŒ    Ù‚یمت لگائی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next