حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



بہترین انعام

انس کہتے ھیں: میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھا کہ آپ کی کنیز آپ کی خدمت میں حاضر ھوئی اور ریحان کا گل دستہ تہنیت اور شاد باش کے عنوان سے تقدیم کیا، امام حسین علیہ السلام نے اس سے فرمایا: تو خدا کی راہ میں آزاد ھے!

میں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی: (اس کنیز نے) ایک ناچیز گل دستہ آپ کی خدمت میں پیش کیا اور آپ نے اس کے مقابلہ میں اُسے راہ خدا میں آزاد کردیا! امام علیہ السلام نے فرمایا: خداوندعالم نے ھماری اس طرح تربیت کی ھے، جیسا کہ خداوندعالم کا ارشاد ھے:

< وَإِذَا حُیِّیتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوا بِاٴَحْسَنٍ مِنْہَا اٴَوْ رُدُّوہَا۔۔۔>[112]

”اور جب تم لوگوں Ú©Ùˆ کوئی تحفہ(سلام)پیش کیا جائے تو اس سے بہتر یا Ú©Ù… سے Ú©Ù… ویسا Ú¾ÛŒ   واپس کرو۔۔۔۔“

اس کی شاد باش سے بہتر شاد باش، اس کو غلامی کی قید و بند سے آزاد کرنا ھے۔[113]

انسان کی اھمیت

ایک اعرابی حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ھوا اور اس نے کہا: یا بن رسول الله! میں ایک کامل دیت کا ضامن ھوں، لیکن اس کو ادا نھیں کرسکتا، میں نے دل میں سوچا کہ اس کے بارے میںسب سے زیادہ کریم و سخی انسان سے سوال کروں اور میں پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے اھل بیت (علیھم السلام) سے زیادہ کسی کریم کو نھیں جانتا۔

امام علیہ السلام نے فرمایا: اے عرب بھائی تجھ سے تین مسئلہ معلوم کرتا ھوں اگر ان میں ایک کا جواب دیا تو تمہاری درخواست کا ایک تہائی حصہ تجھے عطا کردوں گا، اگر تو نے دو مسئلہ کا جواب دیا تو دو تہائی مال عطا کردوں گا اور اگر تینوں کا جواب دیدیا تو سارا مال تجھے عطا کردوں گا۔

اس عرب نے کہا: کیا آپ جیسی شخصیت جو علم و شرف کے مالک ھیں مجھ جیسے شخص سے مسئلہ معلوم کرتے ھیں؟ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: جی ہاں، میں نے اپنے جد رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) سے سنا ھے کہ آپ نے فرمایا: ہر شخص کی اھمیت اس کی معرفت کے مطابق ھوتی ھے، اس عرب نے کہا: تو معلوم کیجئے کہ اگر مجھے معلوم ھوگا تو جواب دوں گا اور اگر معلوم نھیں ھوگا تو آپ سے معلوم کرلوں گا، اور خدا کی مدد کے علاوہ کوئی طاقت و قدرت نھیں ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next