حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



جو شخص آپ کے دروازہ پر دق الباب کرے وہ ناامید نھیں ھوگا، آپ عین جود و سخا اور معتمد ھیں، آپ کے والد گرامی طاغوت اور نافرمان لوگوں کو ھلاک کرنے والے تھے اگر آپ نہ ھوتے تو ھم دوزخ میں ھوتے۔

امام حسین علیہ السلام نے اس اعرابی کو سلام کیا اور جناب قنبر سے فرمایا:

کیا حجاز کے مال سے کچھ باقی بچا ھے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، چار ہزار دینار باقی ھیں، فرمایا: ان کو لے آؤ کہ یہ شخص اس مال کا ھم سے زیادہ سزاوار ھے، اس کے بعد اپنی ردا اتاری اور اس میں دینار رکھے اور اس عرب سے شرم کی وجہ سے اپنا ہاتھ دروازہ سے نکالا اور اس مضمون کے اشعار پڑھے:

یہ مال Ú¾Ù… سے Ù„Û’ لو ØŒ میں تجھ سے معذرت چاہتا ھوں، جان لو کہ میں تمہاری نسبت مہربان اور تمہارا دوستدار ھوں، اگر میرے اختیار میں حکومت ھوتی تو ھمارے جود Ùˆ سخا Ú©ÛŒ بارش تمہارے اوپر ھوتی، لیکن زمانہ Ú©Û’ حادثات Ù†Û’ مسائل ادھر سے ادھر کردئے ھیں، اس وقت صرف یھی Ú©Ù… مقدار میں دے    سکتے ھیں۔

چنانچہ اس اعرابی نے وہ مال لیا اور اس نے رونا شروع کردیا، امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: شاید جو کچھ ھم نے تمھیں عطا کیا ھے وہ کم ھے؟ اس نے کہا: نھیں، میرا رونا اس وجہ سے ھے کہ اس عطا کرنے والے کو یہ زمین کس طرح اپنے اندر سمائے گی۔[106]!!

قرض ادا کرنا

حضرت امام حسین علیہ السلام، اسامہ بن زید کی بیماری کے وقت اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے ، حالانکہ اسامہ ھمیشہ کھے جار ھے تھے: ہائے یہ غم و اندوہ !

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: اے برادر! تمھیں کیا غم ھے؟ انھوں نے کہا: میں ۶۰۰۰۰ درھم کا مقروض ھوں، امام علیہ السلام نے فرمایا: میں اس کو ادا کروں گا، انھوں نے کہا: مجھے اپنے مرنے کا خوف ھے، امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: تمہارے مرنے سے پھلے ادا کردوں گا اور آپ نے اس کے مرنے سے پھلے اس کا قرض ادا کردیا۔[107]

خدمت کی نشانی

واقعہ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے شانے پر زخم کی طرح ایک نشان پایا گیا، حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے اس کے سلسلہ میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: یہ نشانی ان بھاری تھیلیوں کی وجہ سے ھے جو ھمیشہ بیواؤں، یتیموں اور غریبوں کی مدد کے لئے اپنے شانوں پر رکھ کر لے جایا کرتے تھے۔[108]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next