حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



”نَقُولُ خَیراً وَنَظُنُّ خَیراًاٴخٌ کَرِیمٌ وَابنُ اٴخٍ کَرِیمٌوَقَد قَدَرتَ“۔

ھم تو نیکی کی بات کرتے ھیں اور نیکی کی امیدکرتے ھیں، آپ تو ھمارے مہربان بھائی اور ھمارے مہربان او رکریم بھائی کے فرزند ھیں، اور اب تو آپ نے ھم پر غلبہ حاصل کرلیا ھے۔

یہ گفتگو سن کر پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله و سلم) کے دل پر رقّت طاری ھوئی اور آپ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے، اھل مکہ نے جیسے ھی آپ کی یہ حالت دیکھی تو سب نے گریہ و زاری شروع کردیا، اس وقت پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا:

”فَاٴِنّي اٴقُولُ کَما قَال اٴخِي یُوسُفُ< قَالَ لاَتَثْرِیبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ یَغْفِرُ اللهُ لَکُمْ وَہُوَ اٴَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ>([17])([18])

”میں ÙˆÚ¾ÛŒ کہتا Ú¾ÙˆÚº کہ جو میرے بھائی یوسف Ù†Û’ کہا تھاکہ: َِِ,,  آج تمہارے اوپر کوئی الزام نھیں Ú¾Û’ خدا تمھیں معاف کردے گا کہ وہ بڑا رحم کرنے والا ھے“۔

کریمانہ بخشش

سھل بن سعد ساعدی کہتے ھیں: میں نے پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے لئے اُون کا کالا اور سفید رنگ کا جُبّہ سِلایا کہ آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے اس کو دیکھ کر تعجب کیا اور آپ نے اپنے دست مبارک سے اس پر ہاتھ پھیر کر دیکھا تو فرمایا: کتنا اچھا جُبّہ ھے، وہاں پر ایک اعرابی شخص موجود تھا اس نے کہا: یہ جُبّہ مجھے عطا کردیں! یہ سن کر آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فوراً ھی اس کو بخش دیا۔[19]

دینی برادر سے مواسات

ابوسعید خرگوشی اپنی کتاب ”شرف النبی“ میں تحریر کرتے ھیں: پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے اصحاب میں سے ایک غریب شخص نے شادی کی اور آپ سے مدد مانگی، آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) عائشہ کے حجرے میں گئے اور فرمایا: کیا کوئی چیز گھر میں موجود ھے جو اس صحابی کے ساتھ مواسات کریں؟ عائشہ نے کہا: گھر میں ایک تھیلا آٹا ھے، پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) اس آٹے کے تھیلے کو اٹھاکر لائے اور صحابی کو دیدیا جبکہ آنحضرت (ص) کے پاس کچھ بھی باقی نھیں بچا تھا۔[20]

بد کلامی کرنے والے کو معاف کرنا



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next