حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: میں تجھے کس چیز سے پاک کروں؟ اس عورت نے کہا: میں نے زنا کیا ھے، حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: جب تو نے یہ کام کیا تو تو شوہر دار تھی یا نھیں؟ اس نے کہا: میںشوہر دار تھی، حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: کیا اس وقت تیرا شوہر موجود تھا یا سفر پر تھا؟ اس عورت نے کہا: موجود تھا، حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: تو اس وقت چلی جا اور بچہ کی پیدائش کے بعد آنا میں تجھے پاک کردوں گا۔

جب وہ عورت چلی گئی تو حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: خداوندا! یہ (ایک) گواھی ھے۔

کچھ دنوں بعد وہ عورت حضرت علی علیہ السلام کی خدمت میں دوبارہ آئی اور کہا: میرے یہاں بچہ کی پیدائش ھوچکی ھے، لہٰذا مجھے پاک فرمادیجئے۔

حضرت علی علیہ السلام نے تجاھل کرتے ھوئے اس سے فرمایا: اے کنیز خدا! کس چیز سے تجھے پاک کروں؟

اس عورت نے کہا: میں نے زنا کیا ھے، مجھے پاک کردیجئے!

حضرت علی علیہ السلام نے سوال کیا: جب تو نے یہ کام کیا تھا تو تو شوہر دار تھی یا نھیں؟ اس نے کہا: میںشوہر دار تھی، حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: کیا اس وقت تیرا شوہر موجود تھا یا سفر پر تھا؟ اس عورت نے کہا: موجود تھا، حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: تو اس وقت چلی جا اور بچہ کو دو سال تک دودھ پلا جیسا کہ خداوندعالم کا حکم ھے۔

وہ عورت واپس پلٹ گئی ، اور جب اتنی دور پہنچ گئی کہ امام علیہ السلام کی آواز نہ سن سکے، امام علیہ السلام نے فرمایا: خداوندا! یہ دو گواھی ھوچکی ھے ( یعنی اس نے دوبار زنا کا اقرار کیا ھے)

اس واقعہ کے دو سال گزرنے کے بعد وہ عورت تیسری بار امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ھوئی اور اس نے کہا: یا امیر الموٴمنین ! میں نے اپنے بچہ کو دو سال دودھ پلا دیا ھے اب مجھے پاک کردیجئے!

حضرت علی علیہ السلام نے تجاھل کرتے ھوئے پھر اس سے پوچھا: میں تجھے کس چیز سے پاک کردوں؟ اس عورت نے کہا: میں نے زنا کیا ھے، لہٰذا مجھے پاک کردیجئے، امام علیہ السلام نے اس سے سوال کیا: جب تو نے یہ کام کیا تھا تو تو شوہر دار تھی یا نھیں؟ اس نے کہا: میںشوہر دار تھی، حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: کیا اس وقت تیرا شوہر موجود تھا یا سفر پر تھا؟ اس عورت نے کہا: موجود تھا، حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: تو اس وقت چلی جا اور اس بچہ کی سر پرستی کر یہاں تک کہ کھانا پینا سیکھ لے اور اتنا سمجھ دار ھوجائے کہ کسی چھت سے نہ گرے اور کسی کنویں میں نہ گرے۔

چنانچہ جب وہ عورت روتی ھوئی وہاں سے اتنی دور چلی گئی کہ آپ کی آواز کو نہ سن سکے، امام علیہ السلام نے فرمایا: خداوندا! یہ تین گواھی ھوچکی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next