حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



عقیل بن عبد الرحمن خولانی کہتے ھیں: میری چچی (عقیل بن ابوطالب کی زوجہ) شہر کوفہ میں حضرت علی (علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر ھوئیں اس موقع پر آپ گدھے کے پرانے پالان پر بیٹھے ھوئے تھے، کہتی ھے کہ اس وقت بنی اسد کے قبیلہ سے حضرت علی (علیہ السلام) کی زوجہ آئی، میں نے ان سے کہا: وائے ھو تم پر! تمہارا گھر سامان سے بھرا ھوا ھے اورامیر الموٴمنین علیہ السلام گدھے کے پرانے پالان پر بیٹھے ھوئے ھیں! انھوں نے کہا: میری ملامت نہ کرو، خدا کی قسم جب بھی کوئی ناآشنا چیز کو دیکھتے ھیں تو اس کو بیت المال میں شامل کردیتے ھیں۔[59]

دو برہنہ کی مدد

ایک مرتبہ حضرت علی علیہ السلام پیغمبر ا کرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی خدمت میں حاضر ھوئے اور رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) نے آپ کے لباس کو پرانا اور پھٹا ھوا دیکھا تو آپ سے فرمایا: آپ کو جو نیا اور قیمتی لباس عطا کیا تھاوہ کیا ھوا؟ آپ نے فرمایا: یا رسول الله! آپ کے ایک صحابی کو دیکھا جو اپنے اور اپنی زوجہ کے پاس لباس نہ ھونے کی شکایت کر رہا تھا، لہٰذا میں نے وہ لباس اس کو دیدیا کیونکہ میں جانتا ھوں کہ خداوندعالم اس سے بہتر مجھے عطا کردے گا۔[60]

چار درھم چار حصوں میں

ایک موقع پر حضرت علی علیہ السلام کے پاس چار درھم تھے، ان کو چار حصوں میں تقسیم کیا، ایک درھم رات کے وقت راہ خدا میں خرچ کیا، ایک درھم دن میں انفاق کیا، تیسرے کو مخفی طور پر اور چوتھے درھم کو علی الاعلان غریبوں کو عطا کیا، چنانچہ آپ کی شان میں یہ آیہٴ شریفہ نازل ھوئی:[61]

< الَّذِینَ یُنفِقُونَ اٴَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَعَلاَنِیَةً فَلَہُمْ اٴَجْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَلاَخَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَہُمْ یَحْزَنُونَ>[62]

”جو لوگ اپنے اموال Ú©Ùˆ راہ خدا میں رات میں، دن میں خاموشی سے اور علی الاعلان خرچ کرتے ھیں ان Ú©Û’ لئے پیش پروردگار اجر بھی Ú¾Û’ اور انھیں نہ کوئی خوف Ú¾Û’ اور نہ حزن Ùˆ  ملال ھے۔“

زندگی میں انقلاب

کتاب ابو بکر شیرازی مقاتل سے، وہ مجاہد سے اور وہ ابن عباس سے مندرجہ ذیل آیہٴ شریفہ:

<رِجَالٌ لاَتُلْہِیہِمْ تِجَارَةٌ وَلاَبَیْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللهِ وَإِقَامِ الصَّلاَةِ وَإِیتَاءِ الزَّکَاةِ یَخَافُونَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیہِ الْقُلُوبُ وَالْاٴَبْصَارُز لِیَجْزِیَہُمْ اللهُ اٴَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَیَزِیدَہُمْ مِنْ فَضْلِہِ وَاللهُ یَرْزُقُ مَنْ یَشَاءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ>[63]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next