حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



چنانچہ جب سلمان آگئے تو ان سے فرمایا: اے ابو عبد الله! پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے ھمارے لئے جو باغ لگایا ھے اس کو فروخت کر ڈالو۔

چنانچہ جناب سلمان بازار گئے اور اس باغ کو بارہ ہزار درھم میں فروخت کردیا، حضرت امیرالموٴمنین علیہ السلام نے اعرابی کو دینے کے لئے پیسہ تیار کیا، اور چار ہزار درھم اس کی ضرورت کے برطرف کرنے کے لئے اور چالیس درھم اس کے خرچ کے لئے ادا کئے۔

حضرت علی علیہ السلام کی عطا و بخشش کی خبر مدینہ کے غریبوں تک (بھی) پہنچی، وہ بھی حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام کے پاس جمع ھوگئے۔

انصار کا ایک شخص حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے بیت الشرف گیا اور اس نے آپ کو خبر دی، بی بی نے فرمایا: خداوندعالم! تجھے راستہ چلنے کا ثواب عطا کرے۔

حضرت علی علیہ السلام بیٹھے ھوئے تھے اور درھموں کو اپنے سامنے رکھا ھوا تھا، یہاں تک کہ آپ کے اصحاب بھی جمع ھوگئے اور ایک ایک مٹھی بھر کر غریبوں کو دیتے رھے یہاں تک کہ ایک درھم بھی باقی نھیں بچا۔۔۔[40]!

کریمانہ بخشش

جنگ جمل کے خاتمہ کے بعد طلحہ کے بیٹے (موسیٰ بن طلحہ) کو حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام کی خدمت میں لایا گیا، امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا: تین بار کھو: ”اٴستغفر الله و اٴتوب إلیہ“ ، اور پھر اس کو آزاد کردیا اور فرمایا: جہاں جانا چاھو چلے جاؤ، اور لشکر گاہ میں اسلحہ، سواری اور جو چیزیں تمھیں مل جائیں ان کو لے لو، اور اپنی مستقبل کی زندگی میں خدا کا پاس و لحاظ رکھو اور گھر میں رھو۔[41]

یتیموں پر والہانہ  توجہ

حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام کا وجود مبارک حالانکہ ملک اور عوام Ú©Û’ حالات سے باخبر تھا مخصوصاً یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور محتاجوں سے پل بھر Ú©Û’ لئے بھی غافل نھیں ھوتے تھے، لیکن کبھی اپنی حکومت Ú©Û’ کارندوں اور امت اسلامیہ Ú©Ùˆ سبق دینے Ú©Û’ لئے ایک عام انسان Ú©ÛŒ طرح کام کیا   کرتے تھے۔

ایک روز آپ نے ایک عورت کو دیکھا جو اپنے شانوں پر پانی کی مشک رکھے جا رھی ھے، آپ نے اس سے مشک لی اور اس عورت کی منزل تک پہنچا دی، اور پھر اس عورت کے حالات دریافت کئے، اس عورت نے کہا: علی بن ابی طالب نے میرے شوہر کو کسی سرحد پر بھیجا جو وہاں قتل ھوگیا، اب میرے یتیم بچے ھیں اور ان کے خرچ کے لئے بھی میرے پاس کوئی چیز نھیں ھے، اسی وجہ سے ضرورت کی ماری خود ھی کام کرنے پر مجبور ھوں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next