حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



عورت نے کہا: میرے شوہر کا خشم و غضب بہت زیادہ ھوجائے گا، یہ سن کر امام علیہ السلام نے سر جھکا لیا (اور کچھ دیر بعد ) سر اٹھاکر فرمایا: نھیں، خدا کی قسم! (اپنے گھر میں آرام کے لئے نھیں جاؤں گا) جب تک مظلوم کا حق بغیر کسی نقصان کے نہ دلادوں، فرمایا: اے عورت! تیرا گھر کہاں ھے:

چنانچہ وہ عورت روانہ ھوئی اور حضرت علی علیہ السلام بھی اس کے ساتھ اس کے گھر تک پہنچ گئے، دروازہ پر کھڑے ھوکر کہا: (اے اھل خانہ) تم پر سلام ھو! چنانچہ ایک جوان باہر نکلا، حضرت علی علیہ السلام نے اس سے کہا: اے خدا کے بندے! خدا کا خوف کر، تو نے اس عورت کو ڈرایا اور گھر سے باہر نکال دیا ھے؟ اس جوان نے کہا: اس بات کا تم سے کوئی تعلق نھیں ھے، خدا کی قسم، تمہاری باتوں کی وجہ سے اس کو آگ میں جلادوں گا!!

حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام نے فرمایا: میں تجھے امر بالمعروف و نھی عن المنکر کرتا ھوں، تو مجھ سے ایسا سلوک کرتا ھے اور نیکی کا بدلہ برائی سے دیتا ھے؟!

اس موقع پر چاروں طرف سے لوگ جمع ھوگئے اور حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام کا نام لے کر سلام کرنے لگے، جیسے ھی اس جوان نے آپ کا نام سنا، امام کے ہاتھوں پر گرا اور کہنے لگا: یاامیر الموٴمنین (علیہ السلام!)میری خطا کو بخش دیں! خدا کی قسم، میں اپنی زوجہ کے لئے زمین بن جاتا ھوں تاکہ وہ میرے اوپر پیر رکھ کر چلے، حضرت علی علیہ السلام نے اپنی تلوار نیام میں رکھی اور فرمایا: اے کنیز خدا! اپنے گھر میں داخل ھوجا، اور اپنے شوہر کو اس حالت یا اس جیسی حالت میں مبتلا نہ کرنا۔[85]

  حضرت فاطمہ زہرا (س) کا اخلاقی وجود تاریخ Ú©ÛŒ روشنی میں

اشارہ

بعض اوقات انسان اپنا کوئی اثر نھیں چھوڑتا اور بے نام و نشان مرجاتا ھے، بعض اوقات اس دنیا میں اپنا اثر چھوڑتا ھے اور مرنے کے بعد بھلا دیا جاتا ھے، لیکن کبھی ایسے افراد بھی پیدا ھوتے ھیں جو ہر زمانہ کے لئے اثر گزار ھوتے ھیں، تاریخ میں اس طرح کے افراد ان تین قسموں میں سے ھوتے ھیں:

 ØªØ§Ø±ÛŒØ®ÛŒ مادی اور ظاہری وجود۔

تاریخی فعلی اور رفتاری وجود۔

تاریخی نظری وجود۔

تاریخی مادی وجودمختلف صورتوں میں ظاہر ھوتا ھے، جیسے انسان کے وجود کا سلسلہ اس کی اولاد اور نسل کے ذریعہ اور آرامگاہ اور ملموس عینی آثار جیسے ہنرمندوں کی ہنر نمائی کے آثار۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next