حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



وہ شخص کچھ دنوں بعد پھر پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی خدمت میں حاضر ھوا ھے اور آپ نے فرمایا: انشاء الله آئندہ تمھیں مل جائے گا۔

جب وہ شخص تیسری بار آیا اور آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: انشاء الله آئندہ تمھیں مل جائے گا، تب اس نے آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) کی خدمت میں عرض کی: یا رسول الله! آپ نے متعدد مرتبہ ”انشاء الله آئندہ مل جائے گا“ کا وعدہ کیا ھے!

آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے تبسم کیا اور فرمایا: کیا کوئی شخص ھے جو اس کو بلا سود قرض دے سکے؟ چنانچہ ایک شخص اٹھا اور اس نے کہا: یا رسول الله! میں اس کو دے سکتا ھوں، آپ نے فرمایا: کتنا دے سکتے ھو؟ اس نے کہا: جتنا آپ فرمائیں! آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: آٹھ پیمانے اس شخص کو دیدو، اس انصاری نے کہا: میں تو صرف چار پیمانوں کا طلبگار ھوں، آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: مزید یہ چار پیمانے بھی تیرے لئے ھیں۔[4]

غریبوں کے ساتھ کھانا کھانا

حضرت امام صادق علیہ السلام Ù†Û’ اپنے آباء Ùˆ اجداد سے روایت Ú©ÛŒ Ú¾Û’ کہ پیغمبر اکرم (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم) Ú©Û’ زمانہ میں غریب لوگ مکان نہ ھونے Ú©ÛŒ وجہ سے مسجد میں رات  گزارتے تھے۔

ایک روز پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے مسجد میں منبر کے پاس ایکپتھر کے برتن میں غریبوں کے ساتھ افطار کیا اور پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی برکت سے تیس افراد نے اس پتھر کی دیگ سے کھانا کھایا اور باقی بچے کھانے کو ان کے اھل خانہ کے لئے دیدیا گیا۔[5]

زہد و قناعت

حضرت امام رضا علیہ السلام اپنے آباء و اجداد سے روایت کرتے ھیں کہ رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور اس نے کہا:اے محمد! آپ کے پروردگار نے آپ کوتحفہ درود سلام بھیجا ھے اور وہ فرماتا ھے: اگر آپ چاھیں تو آپ کے لئے مکہ کی سر زمین کے ریگ و ذرہ سونا بنادوں؟ آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے آسمان کی طرف رخ کیا اور فرمایا: پروردگارا! ایک روز سیر رہتا ھوں تو تیری حمد و ثنا کرتا ھوں اور ایک روز بھوکا رہتا ھوں تو تجھ سے درخواست کرتا ھوں![6]

تعجب خیز تواضع

ابن عباس کہتے ھیں: پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) بغیر کسی فرش کے زمین پر بیٹھ جاتے تھے، زمین پر ھی بیٹھ کر کھانا تناول کرتے تھے اور اپنے گوسفند کا دودھ دوہتے تھے، اور غلاموں کے دسترخوان پر نان جو کی دعوت قبول فرماتے تھے۔[7]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next