حضرات معصومین علیهم السلام کے منتخب اخلاق کے نمونے (1)



سماجیماہرین کہتے ھیں: آج کل کے زمانہ میں جوان نسل کی بحرانی حالت کی اصلی وجہ کرداری نمونہ کا نہ ھونا ھے، اس سلسلہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا مشکل کُشا اور نجات دینے والی ھیں، کیونکہ آپ کی ایسی شخصیت بالکل اصلی اور تعجب خیز ھے کہ جن کی قداست اور پاکیزگی کا نور روشن و منور ھے۔

اس کے بعد بیان ھونے والے مطالب حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے کردار اور اخلاق کا ایک پرتو ھے جو آپ کے تاریخی فعلی اور رفتاری وجود کا پھلو ھے ، اس کے بعد قدیم اور عصر حاضر کے علما و دانشور کے اقوال کو بیان کیا جائے گا جو بی بی دوعالم کے اخلاقی وجود کا ایک دوسرا پھلو ھے۔

ظاہری دنیاوی پریشانیوں کا برداشت کرنا

حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں: پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) ایک روز جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے بیت الشرف میں تشریف لائے، اپنی لخت جگر کو دیکھا کہ ایک موٹا کپڑا پہنے ھوئے ھیں، اپنے ہاتھوں سے چکی چلا رھی ھیں، اور اسی عالم میں اپنے بیٹے کو دودھ بھی پلا رھی ھیں۔

یہ دیکھ کر پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی آنکھوں سے آنسو جاری ھوگئے اور جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا سے فرمایا: اے میری بزرگوار بیٹی! دنیا کی سختیوں کو برداشت کرو تاکہ آخرت کی شیرینی تک پہنچ جاؤ، جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا نے فرمایا: یا رسول الله! میں خداوندعالم کی عطا کردہ نعمتوں پر اس کا شکر کرتی ھوں اور اس کی کرامتوں پر بھی، چنانچہ اس موقع پر درج ذیل آیہ شریفہ نازل ھوئی:

<وَلَسَوْفَ یُعْطِیکَ رَبُّکَ فَتَرْضَی>([88])([89])

”اور عنقریب تمہارا پروردگار تمھیں اس قدر عطا کر دے گا کہ خوش ھو جاوٴ۔“

راہ خدا میں انفاق

ایک روز جناب سلمان فارسی ، حضرت رسول اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے فرمان کے مطابق ایک تازہ مسلمان ھونے والے شخص کے لئے کھانا لینے کے لئے جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے بیت الشرف گئے، جناب سلمان کی درخواست کے بعد جناب فاطمہ زہرا سلام الله علیہا نے فرمایا: خدا کی قسم بھوک کی وجہ سے حسن و حسین (علیھما السلام) کانپ رھے تھے اور بھوکے پیٹ سوگئے ھیں، لیکن میں کسی سائل کو واپس نھیں کرتی مخصوصاً جو میرے دروازہ پر آگیا ھو۔

اور پھر فرمایا: اے سلمان! یہ میرا پیراہن ”شمعون یھودی“ کے یہاں لے جاؤ اور ایک صاع خرما اور ایک صاع جو اس سے لے کر آجاؤ!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 next