آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



عبادت اورمعاملات کیا ہیں؟

آپ فقہ اسلامی کی کتابوں کو دیکھیں آپ پر ہر چیز واضح ہوجائے گی میں نے لائبریری جانے کا ارادہ کیا تاکہ فقہ اسلامی کی کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کروں میں نے ارادہ کیا اور میرا شوق بڑھ گیا اور جس وقت میری نگاہیں ان کتابوں پر پڑیں تومیری خوشی کی انتہا نہ رہی میری طبیعت میں ایک جوش اور ولولہ پیدا ہوا ۔ہاں یہ فقہ اسلامی کی کتابیں ہیں میں ان کتب کا مطالعہ کروںگا اور میں ان میں اپنے مسائل کے شافی جوابات پالوں گا ۔

میں اپنے کمرہ کی طرف اپنی کامیابی پر فخر کرتا ہوا لوٹا اسی وقت مرے دل میں خیال آیا کہ میں اپنے اہداف اور حوائج تک پہنچ گیا میری اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی دروازہ کھولا اور کمرے میں داخل ہوگیا، اپنی کتاب کو جلدی سے کھولاہی تھا کہ میری ذہن میں چند نامانوس خطوط پہلے ہی مرحلہ میں مرتسم ہوگئے اور بہت جلد وہ ایک پوشیدہ خوف میں تبدیل ہوگئے

میں نے کافی پڑھا مگر کسی بامقصد چیز کو نہ سمجھ سکا ذرا آپ سوچئے میں نے اپنی اس حیرت کا (کہ جو ایک خاص قسم کی غیر مانونس حیرت تھی) کس طرح اعلان کیا ہوگا؟

میں نے مصمم ارادہ کرلیا کہ نہ پڑھنا چھوڑوں گا اور نہ غور وفکر کو بلکہ میں بار بار پڑھتا رہوں گا اور غور وفکر کرتا رہوں گا تاکہ میں بھر پور استفادہ کر سکوں ۔

وقت آہستہ آہستہ گزرتا گیا میرا سینہ سخت دباؤ اور گھٹن کی وجہ سے خستگی محسوس کررہا تھا اور میں بار بار پڑھ رہا تھا مگر کسی چیز کو سمجھ نہیں پارہا تھا ۔

ناکامی کے بادل میرے گرد جمع ہونا شروع ہوئے اور آہستہ آہستہ حزن وملال میں تبدیل ہوگئے جو میری دونوں آ نکھوں سے عیاں تھے ۔

میں نے کافی مطالعہ کیا اور میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں کسی بامقصد چیز کو نہ سمجھ سکا ۔

میں نے ایسے کلمات پڑھے جن کو میرے کانوں نے اس سے پہلے سنا تک نہ تھا پس میں نہیں جانتا تھا کہ ان کلمات کے کیا معنی ہیں؟

”النصاب، والبینۃ،والمئونۃ، والارش،والمسافۃ الملفقۃ،والحول، ولدراھم البغلی،وآبق،والذمی پس میں العلم الا جمالی،والشبھۃ المحصورة،والاحکم التکلیفی،والحکم الوضعی،والشبھۃ الموضوعیۃ والاحوط لزوما، والتجزیی فی الاجتھاد والصدق العرفی،والمناط والمشقۃ والتجزیی فی الا جتھاد والصدق العرفی،وامناط والمشقۃ النوعیۃ“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next