آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب : جو بھی چاہو سوال کرو، کسی بھی قسم کی شرم نہ کرو، دین میں کوئی شرم نہیں ہے میں ہمیشہ کہتاہوں ۔

سوال: اکثر جنسی تحریک کے بعد میں کبھی ایک چپک دار بالکل سفید دھبہ دیکھتا ہوں جو پیشاب کے مقام سے نکلتا ہے؟

جواب: ہاں یہ مادہ پاک ہے اس سے جسم اور لباس نجس نہیں ہوتا جب یہ مادہ نکلے، تو اس وقت تم پر غسل یا وضو کرنا واجب نہیں ہے ۔

سوال: خود کاری کیسی ہے؟

جواب: خود کاری حرام ہے اس سے بچنا تم پر واجب ہے، امام صادق علیہ السلام سے بعض احادیث میں مروی ہے کہ وہ زناکی منزل میں ہے ۔

حیض پر گفتگو

آج میرے والد محترم گفتگو کے کمرے میں آکر اپنی جگہ پر بیٹھ گئے، ان کے ہونٹوں پر ایک گہری مسکراہٹ تھی میں نے اندازہ لگایا کہ کوئی خلاف معلوم بات ہے چنانچہ وہ یہ کہتے ہوئے بیٹھے:

آج حیض کے سلسلہ میں تم سے گفتگو کروں گا ۔

میں اس سے پہلے نہ جانتا تھا کہ حیض کیا ہے اگر میں نے اس سے پہلے اس لفظ کو سنا بھی تھا تو اس کے بارے میں کچھ جاننا فضول سمجھتا تھا کیونکہ میں نے اس لفظ کے متعلق کچھ عورتوں سے بہ حالت شرم سنا تھا گویا اس کلمہ میں ہی شرم محسوس ہوئی اور جیسے ہی مجھے معلوم ہوا کہ آج حیض کے بارے میں گفتگو ہے تو میں اتنا شرمسار ہوا کہ میری شعوری کیفیت بھی شرمندہ سی ہوگئی ۔

میں نے اپنے دل میں کہاکیوں تو اتنا شرمندہ ہورہا ہے اور اس سوال کو بار بار دہرایا کہ کیوں تو شرمندہ ہورہاہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next