آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



 

ان اصطلاحات کو نہیں جانتا تھا کہ ان کا مقصد کیا ہے؟

پھر میں نے کچھ ایسے جملے پڑھے کہ اس سے پہلے میں ان سے ناآشناتھا اور کچھ ایسے جملے کہ جو کچھ قضیوں کا علاج ہیں، اور جن کا میری موجودہ معاشی زندگی میں وجود نہ تھا میں نہیں جانتا تھا کہ ان کا کیوں ذکر کیا گیاہے ان کتابوں میں کچھ جملے ایسے بھی استعمال ہوتے ہیں مثلاً” تشقیق وتفریع وعمق، تشطیر دقیق“ احتمالات کے لیے ہیں کہ جنہوں نے اپنے بارے میں مجھے حیرت میں مبتلا کردیا ہے ۔

پس میں نہیں سمجھا کہ اس جملہ سے کیا مراد ہے ۔

”اذاعلم البلوغ والتعلق والم یعلم السابق منھمالم تجب الزکاة سواء علم تاریخ التعلق وجھل تاریخ البلوغ۔۔“

”یعنی اگر بلوغ اور تعلق زکوة کا علم ہے کہ بچہ بالغ بھی ہوگیا اور اس کا مال بھی اتنی مقدار تک پہنچ گیا کہ جس پر زکوۃ واجب ہوتی ہے مگر نہیں معلوم کہ بالغ پہلے ہوا یا مال کا نصاب پہلے ہوا، ایسی صورت میں زکوۃواجب نہیں ہے، چاہے تعلق زکوۃ کی تاریخ کو جانتا ہے اوربلوغ کی تاریخ سے جاہل ہویا تاریخ بلوغ کو جانتا ہے اور تعلق زکوٰۃ کی تاریخ کو نہیں جانتا یا دونوں کی تاریخوں سے جاہل ہو ،، اور اسی طرح مجنون کا بھی یہی حکم ہے کہ جنون عقل سے پہلے ہواور اگر عقل عارضہ جنوں سے پہلے ہو تو پس اگر تاریخ تعلق کو جانتا ہے تو زکوٰة واجب ہے بقیہ صورتوں میں واجب نہیں ہے ۔

اور نہ جملہ ” الظن بالر کعات کالیقن“

”یعنی رکعات کاظن مثل یقین کے ہے“لیکن ظن بالافعال کا اس طرح ہونامحل اشکال ہے پس اس میں احوط یہ ہے کہ اگر کسی چیز کے بجالانے کا اس کے محل میں ظن ہو نماز کو پورا کرے،اور پھر اس کا اعادہ کرے اور اگر محل سے گزار گیا اور کسی فعل کے انجام نہ دینے کاظن ہوتو پلٹ کراس فعل کو انجام دے اور بعد میں نماز کا اعادہ بھی کرے) کے مطلب کو سمجھا اور نہ جملہ کو:

” الاقوی ان التیمم رافع للحدث رفعاًناقصاً لایجزیی مع الاختیار لکن لاتجب فیۃ نیۃالرفع ولا نیۃ الا ستباحۃ للصلاۃ مثلا“

”اقوی یہ ہے کہ تیمم حدث کو دور کرنے والاہے، اور یہ رافع ناقص ہے اختیار کی صورت میں تیمم مجزی نہیں ہوسکتا، لیکن اس میں حدث کے رفع ہونے اور نماز کے مباح ہونے کی نیت واجب نہیں ہے“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next