آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



(۱)۔۔۔ پہلا مطہرپانی ہے ۔

میرے والد نے مزید فرمایا:

پانی مطلق ہے اور مضاف ہے ۔

سوال: مطلق پانی کون سا ہوتا ہے؟

جواب: مطلق( خالص) وہ پانی ہے جس کو انسان پیتے ہیں، اور حیوانات پیتے ہیں اور اس کے ذریعہ کھیتوں کو سینچاجاتاہے ۔۔۔ سمندر کا پانی ’دریاؤں اور نہروں کا پانی ،کنوؤں، تالابوں اور بارشوں کا پانی۔۔۔ اور ان نلوں کا پانی جن کے پائیوں کو ہم پانی لانے کے لیے بڑے برے ٹینکوں سے جوڑکر شہروں اور دیہاتوں میں لاتے ہیں اگر پانی میں تھوڑی سی مٹی اور ریت بھی ملی ہو تو پھربھی وہ پانی مطلق یعنی خالص رہتا ہے، جیسے ندی اور نہروں کا پانی وغیرہ ۔

سوال: مضاف پانی کسے کہتے ہیں؟

جواب: مضاف پانی بولتے وقت جب کسی دوسرے لفظ کا پانی کی طرف اضافہ کرتے ہیں تو آسانی سے سمجھ میں آجاتاہے جیسے کہا جائے ۔گلاب کا پانی انار کا پانی، انگور کا پانی، گاجر اور تربوز کا پانی اور دوسری چیزوں سے نچوڑا ہوا پانی اور جیسا کہ آپ نے مثالوں کو ملاحظہ فرمایا کہ یہاں ہماری مراد پانی نہیں ہے، جس سے ہم رفع حدث کرتے ہیں اور اس کو پیتے ہیں جب کہ اس انار یا انگور وغیرہ کے پانی سے ہم رفع حدث نہیں کرسکتے ہیں ۔

پھر مطلق پانی کی دوقسمیں ہیں:

(۱)محفوظ (۲) غیر محفوظ

سوال: محفوظ پانی سے آپ کی مراد کیا ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next