آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب: تیمم زمین ، مٹی، ریت، پتھر، کنکری یا ان کے مشابہہ چیزوں پر ہوتا ہے، اس شرط کے ساتھ کہ یہ تمام چیزیں پاک ہوں اور غصی نہ ہوں ۔

سوال: میں کس طرح تیمم کروں؟

جواب: میں آپ کے سامنے تیمم کرتا ہوں ، تاکہ آپ سیکھ لیں میرے والد نے میرے سامنے تیمم کرنا شروع کیا، پہلے ہاتھ سے انگوٹھی کو اتار کر دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو ایک ساتھ زمین پر مارا،پھر دونوں ہاتھوں کو ملاکر پیشانی اوراس کے دونوں طرف جس جگہ سے سر کے بال اگتے ہیں ابرؤں اور ناک کے اوپر والے حصہ تک کھینچااس کے بعد اپنی ناک کے اوپر سے ہاتھوں کو ہٹا کر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو دائیں ہاتھ کی پوری پشت پر کلائی سے انگلیوں کے سرے تک کھینچا ۔

سوال: کیا اتنی جلدی اور اتنی آسانی کے ساتھ تیمم تمام ہوجاتاہے؟

جواب: ہاں، صرف تیمم ہی سہل اور آسان نہیں ہے بلکہ خداوند متعال کا ارشاد پاک ہے ۔

”یرید اللہ بکم الیسرولایرید بکم العسر“

”یعنی خدا وند متعال آپ کے لیے آسانیاں چاہتا ہے نہ کہ سختیاں “

سوال: کیا تیمم کی کجھ اور بھی شرائط ہیں؟

جواب: ہاں، اور بھی شرائط ہیں ۔

(۱) ایسا کوئی عذر لاحق ہوکہ جس کی بناپر آپ غسل یا وضو نہیں کرسکتے،جیسا کہ گزشتہ بیان میں بتایا جاچکا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next