آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب: منہ کے اندر سے خون کا ختم ہوجانا، یا ناک کے اندر سے یا کان کے اندر سے عین نجاست کازائل ہوجانا پس خون کے رک جانے کے بعد منہ، ناک کان اور آنکھ وغیرہ پاک ہوجاتی ہے، پانی سے پاک کرنے کی ضرورت نہیں ۔

حیوان کا جسم بھی پاک ہوجائے گا پس جیسے مرغی کی چونچ سے لگا ہوا خون ناپید ہوجائے تو اس کی چونچ پاک ہوجائے گی اور اسی طرح جیسے ہی بلی کے منہ سے خون صاف ہوجائے اس کامنہ پاک ہوجائےگا ۔

سوال: اور اگر ٹیکے کی سوئی کو انسان یا کسی حیوان کے جسم میں داخل کیا جائے اور وہ جسم کے اندر خون سے بھرجائے تو کیا وہ نجس ہوجائے گی؟

جواب: ہرگز نہیں،جس سوئی کو جسم کے اندر سے نکالا جائے اور وہ خون کی نجاست سے لت پت نہ ہوتو نجس نہیں ہوگی کیونکہ جسم کے اندر نجاست سے ٹکرانا نجاست کو متحقق نہیں کرتا ۔

 

(۴) (چوتھا مطہر) زمین

ہروہ چیز جس پر زمین کا اطلاق ہووہ مطہر (پاک کرنے والی) ہے جیسے پتھر، ریت، مٹی وغیرہ اور جو ایٹ یا سیمنٹ کا فرش ہو، یا تار کول وغیرہ یہ مطہرات میں نہیں ہیں اور زمین میں یہ شرط ہے کہ وہ خشک ہو اور پاک ہو۔

سوال: کس طرح سمجھا جائے کہ زمین پاک ہے؟

جواب: جب تک اس کے نجس ہونے کا علم نہ ہو وہ پاک ہے اور اس صورت میں وہ مطہر بھی ہے ۔

سوال: زمین کن کن چیزوں کو پاک کرتی ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next