آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: اور پانی مطلق کس طرح رہ سکتا ہے جب کہ کافور اور بیری کا ملانا اس میں واجب ہے ۔؟

جواب: بیری اور کافور کو اس قدر ملائے کہ پانی مضاف نہ ہو۔

سوال: اگر میت کا جسم اثنائے غسل باہر کی نجاست سے یا خود میت کی نجاست سے نجس ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: بدن کا جو حصہ نجس ہوا ہے اس کا پاک کرنا واجب ہے اور غسل کا دوبارہ دینا واجب نہیں ہے ۔

سوال: میت کو غسل کے بعد کیا کیا جائے؟

جواب: اس کو حنوط کرنا اور کفن دینا واجب ہے ۔

سوال: یہ حنوط کیا ہے؟

جواب: میت کے سجدے والے ساتوں اعضاء پر پساہواتازہ خوشبودار کافور ملنا ضروری ہے ۔وہ کافور مباح ہو، غصبی نہ ہو، پاک ہو، نجس نہ ہو، اگرچہ وہ کافور میت کے بدن کو نجس کرنے کا سبب بھی نہ بنے اور بہتر ہے کہ پیشانی سے ملناشروع کیا جائے اور ہاتھ کی ہتھیلی پر ختم کیا جائے ۔

سوال: اوربقیہ دوسرے سجدے کی جگہوں کا کیا حکم ہے؟

جواب: دوسری جگہوں میں ترتیب شرط نہیں ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next