آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب: مرد کومرد غسل دے، اور عورت کو عورت غسل دے مگریہ کہ میاں اور بیوی کے لیے جائز ہے کہ وہ ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں، اسی طرح وہ بچہ جو سن تمیز کو پہنچ گیا ہے(چاہے لڑکا ہویالڑکی)ان کو بھی مرد یا عور ت کوئی بھی غسل دے سکتا ہے اسی طرح محرم اور اس کے لیے بھی جائز ہے کہ وہ اپنے غیر ہم جنس محرم کو غسل دے سکتا ہے، جب کہ ہم جنس نہ پایا جاتاہو۔

سوال: میت کو غسل کتنے اور کس طرح دیئے جائیں گے؟

جواب: تین غسل دیئے جائیں گے ۔

اول بیری کے پانی سے ۔

دوم کافورکے پانی سے ۔

سوم خالص پانی سے

اس بنا پر غسل ترتیبی دے، اس طرح کہ پہلے سراور گردن دھوئے، پھر جسم کا داہنا حصہ، پھر جسم کابایاں حصہ دھوے ۔

اور غسل میں جو پانی استعمال ہو اس کے لیے ضروری ہے کہ پاک ہو،نجس نہ ہو، مباح ہو، غصبی نہ ہو، مطلق ہو، مضاف نہ ہو اور بیری اور کافور بھی مباح ہوں ۔

سوال: کیا میت کا لباس اثنائے غسل اتارا جائے گایا نہیں ؟

جواب: لباس پر غسل دےسکتے ہیں مگر افضلیت اسی میں ہے کہ کپڑوں کو اتار لیا جائے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next