آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: آپ نے نماز جنازہ پڑھنے والے کی طہارت کو وضو یا غسل یا تیمم کے ساتھ مشروط قرار کیوں نہیں دیا؟

جواب: اس لیے کہ نماز میت میں طہارت واجب نہیں ہے ۔

سوال: نماز میت تمام ہوجانے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

جواب: میت کو دفن کرنا واجب ہے، اور اس کے لیے زمین میں اس کا پوشیدہ ہوجانا جب کہ دوامر متحقق ہوجائیں کافی ہے وہ یہ ہیں ۔

(۱) اگر حیوانات اس جگہ پائے جاتے ہوں تو وہ حیوانات سے محفوظ رہے ۔

(۲) اس کی بو لوگوں کو نہ آئے یعنی اگر اس جگہ پر کوئی موجود ہو اور اس کو اس کی بوسے اذیت پہنچتی ہو۔

اور میت کو قبر میں داہنی کروٹ اس طرح لٹایا جائے کہ اس کے بدن کے سامنے کا حصہ قبلہ کی طرف ہو۔

سوال: کیا دفن کی جگہ کے لیے کچھ اور بھی شرائط ہیں؟

جواب: جی ہاں ہم ان کوبیان کرتے ہیں ۔

(۱) قبر کی جگہ مباح ہو،غصبی نہ ہو اور کسی خاص چیز کے لیے وقف نہ ہو، جیسے مساجد، جیسے مدارس، امام باڑے وغیرہ جب کہ وقف کی جگہ کو نقصان ہو یا وقف کے لیے باعث زحمت ہو بلکہ اگر نقصان اور زحمت نہ بھی ہو تو بھی دفن نہ کیا جائے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next