آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: جب نفاس ختم ہوجائے اس کے بعد پھروہ خون دیکھے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: نفاس کے بعد جب بھی وہ دس روز کے اندر اندر خون دیکھے، تو وہ استحاضہ ہے، چاہے اس میں حیض کے خون کی علامت پائی جاتی ہو یا نہ ہو، اور چاہے وہ عادت کے دن ہوں یا نہ ہوں ۔

سوال: نفساء پر کون سے احکام مرتب ہوتے ہیں؟

جواب: اس کے تمام احکام وہی ہیں ہیں جو حیض والی عورت کے ہیں،چاہے وہ احکام واجبات میں سے ہوں یا محرمات میں سے ، یا مکروہات میں سے ہوں(حتی سورہ عزائم میں سے آیت سجدہ کا پڑھنا مسجد الحرام ومسجد نبوی (صلی الله علیه و آله وسلم) میں داخل ہونا، اگر چہ گزرنے کی نیت سے ہی ہو، اور دوسری مساجد میں ٹھہرنا اور ان میں کوئی چیز رکھنا حرام ہے، حیض والی بحث میں ملاحظہ کریں ۔)

استحاضہ پر گفتگو

آج میرے والدبزرگورارتشریف لائے اپنی مخصوص جگہ پر اور انہوں نے گفتگو کے شروع میں استحاضہ کا نام لیا ۔

جیسے ہی استحاضہ کا لفظ میرے سامنے آیا، فوراً میرے ذہن میں یہ بات آئی،کہ استحاضئہ کا لفظ بھی) حیض کا طرح ہے یا اسی محورکا ہے اور جیسے ہی یہ بات میرے ذہن میں آئی ویسے ہی ایک بجلی سی میرے دماغ میں کوندی اور ایک عورت کی ہئیت تشکیل پائی گئی ۔

سوال: قبلہ والد صاحب : کیا استحاضہ بھی عورتوں کی خصوصیات میں سے ہے؟

جواب: فرمانے لگے ہاں:

سوال: کیا یہ بھی خونی چیز ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next