آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: اگر میرا ہاتھ نجس ہوجائے اور میرے پاس قلیل پانی ہو تو میں اپنے ہاتھ کو کس طرح پاک کروں؟

جواب: اگر آپ کا ہاتھ پیشاب سے نجس نہیں ہوا، تو اس پر ایک مرتبہ پانی اس طرح ڈالو کہ وہ پانی ہاتھ سے جدا ہوجائے تو آپ کا ہاتھ پاک ہوجائے گا ۔

 

(۲)(دوسرا مطہر) سورج

سوال: بتائیے سورج کس کس چیزکو پاک کرتاہے؟

جواب: زمین کو پاک کرتا ہے اور جو اس پر گھر اور چاردیواری بنی ہوتی ہیں اور اسی سے ملحق بورئیے اور چٹائیاں وغیرہ ان میں جوتا گے ہیں وہ اس حکم میں نہیں ہیں دروازے، لکڑیاں، میخیں، درخت اور اس کے پتے، گھاس، پھل (پکنے سے پہلے) اوران کے علاوہ جو بھی زمین میں لگے ہوئے ہیں اسی حکم سے ملحق ہیں ۔

سوال: سورج کس طرح زمین اور گھر کو پاک کرتاہے ۔؟

جواب: سورج ان پر اس طرح چمکے کہ اس کہ اس کی شعاعوں سے وہ خشک ہوجائیں اور اس کے ساتھ زمین ومکان کی عین نجاست بھی زائل ہوجائے ۔

سوال: اگر زمین خشک ہو اور ہم اس کو سورج سے پاک کرنا چاہیں تو کس طرح پاک کریں گے؟

جواب: ہم اس پر پانی ڈال دیں گے، اور اس کے بعد سورج کی شعائیں اس کو خشک کردیں گی، تو وہ پاک ہوجائے گی ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next