آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



(۷)(ساتواں مطہر) بالغ مسلمان یا ممیز بچہ کا غائب ہونا ۔

سوال: مسلمان کی غیبت سے کیا مراد ہے؟

جواب: وہ آپ سے جدا ہوجائے اور آپ اس کو نہ دیکھ سکیں ۔

سوال: اور جب وہ غائب ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: جب وہ غائب ہوجائے تو وہ پاک ہے اور اسکے ساتھ اس کی چیزیں اور اس کا ضروری سامان جیسے کپڑے، فرش، برتن، وغیرہ جن کی طہارت کااحتمال ہو وہ پاک ہیں ۔

سوال: ابا جان وضاحت کے لیے مثال دیجئے؟

جواب: مثلاًآپ کے بھائی کا کپڑا نجس تھا اور وہ اس کو جانتا تھا یا وہ نہیں جانتا تھا مگر آپ جانتے تھے کہ اس کاکپڑا نجس ہے، چاہے وہ احکام شرعیہ کا پابند تھایا پابند نہ تھا پھر آپ کا بھائی غائب ہوگیا اور کچھ دیر بعد دوبارہ واپس آگیا اب آپ کو اس کے کپڑے کے پاک ہونے کا احتمال ہے تو کہا جائے گا کہ اس کا کپڑا پاک ہے ۔

 

(۸)(اٹھواں مطہر) انتقال

انسان کا خون جب مچھر، پسو اور جوں وغیرہ کی غذا ہوجائے، یہ ایسے حشرات میں سے ہیں جن کا عرف عام میں کوئی خو ن و غیرہ شمار نہیں کیا جاتا ۔جب یہ حیوان خون کو پیتا ہے تو اس کے پیٹ میں چلاجاتاہے، پھر آپ نے اس کو مار دیا پس اس کا خون آپ کے کپڑوں یا آپ کے جسم کو رنگین کردیتا ہے، وہ خون طاہر ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next