آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: وہ کون سی چیزیں ہیں جو طبیعتاٌ وذاتا نجس ہیں؟

جواب: وہ ہیں دس چیزیں جن کی ترتیب درج ذیل ہے:

۱۔۲۔ انسان اور ہر اس جانور کا پیشاب وپاخانہ کہ جس کا گوشت کھانا حرام ہو،اور ہر وہ جانور جو خون جہندہ رکھتا ہو، جیسے بلی وخون ۔

سوال: خون جہندہ کیا ہے ؟

جواب: یہ ایک اصطلاح ہے آپ کو اس بحث میں اصطلاح سے باربار سابقہ پڑے گا، لہٰذا بہتر ہے کہ اس کی وضاحت کردی جائے ۔

ہم جو کہتے ہیں کہ یہ حیوان خون جہندہ نہیں رکھتا یعنی ذبح کے وقت اس کا خون ست، آہستہ اور نیچے کی طرف بہتا ہے ۔ کیونکہ اس میں رگ جہندہ کا وجود نہیں ہے جیسے مچھلی وغیرہ ۔

ہر اس حیوان کا مردار کہ جس کا خون اچھل کر نکلتا ہو اگرچہ اس کا گوشت حلال ہی کیوں نہ ہو، اسی طرح اس کے وہ اجزا جو اس کی زندگی میں اس سے جدا ہوگئے ہوں ۔

سوال: مردار سے کیا مراد ہے؟

جواب: ہر وہ چیز جو اسلامی طریقہ کے بغیر ذبح کئے ہوئے مرجائے ۔

مثلاً ایسا حیوان جو کسی بیماری کے سبب مرجائے، یا کسی حادثہ کی بناپر مر جائے یا ذبح تو کیا جائے مگر شرعی طریقہ سے نہ ہو، تو یہ سب مردار کہلاتے ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next