آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



(۱) اتنا پانی موجود نہ ہو جس سے غسل یا وضوکرسکو تو اگرغسل کی حاجت ہو اور پانی بھی اتنانہیں ہو تو آپ غسل کے بدلے تیمم کر لیں اوراگرآپ نے وضو کرناتھا لیکن پانی وضو کے لیے بھی کافی نہیں ہے تو وضو کے بدلے تیمم کرلیں ۔

(۲) پانی موجود ہے لیکن اس تک پہنچنا آپ کے لیے آسان نہیں، اس عاجزی کی بناپر جو آپ کے گردقدرتی طور پر جمع ہوگئی ہیں مثلاًاللہ نے اس کے حصول پر قدرت نہیں دی یعنی پانی کے حاصل کرنے کے لئے اتنی طاقت نہیں ہے جس سے پانی حاصل ہوسکے مثلاً پانی گہرے کنویں میں یا اتنی دور ہے کہ چلنے ،جانے اورآنے میں بہت مشقت ہوتی ہو، یا پانی کا حاصل کرناکسی حرام کام کے ارتکاب پر موقوف ہو، جیسے اس غصبی برتن کا استعمال کرنا کہ جس میں وہ مباح پانی موجودہویا پھرپانی حاصل کرنے پر جان ومال اور ناموس کا خطرہ ہو۔

(۳)اپنی پیاس یا کسی ایسے شخص ” جس کی حفاطت اس سے مربوط ہو“ پیاس کا خطرہ ہو، بلکہ کسی اہم حیوان کاپیاس کی وجہ سے تلف ہو جانے کا خطرہ ہو اور آپ کے پاس اتنا پانی ہو کہ جو پیاس بجھانے اور وضوکرنے کے لئے کافی نہ ہو، تو پھر آپ تیمم کرلیں ۔

(۴) نماز کا وقت اتنا مختصر ہوکہ آپ وضویا غسل کے ساتھ نماز کو اس کے پورے وقت میں ادا نہیں کرسکتے تو پھر تیمم کرلیں ۔

(۵) جب وضو اور غسل کرنے کے لیے پانی کے حصول یا پانی کے استعمال میں ایسی مشقت وحرج ہو کہ جس کا تحمل کرنا مشکل ہو،جیسے پانی کا حاصل کرنا ذلت ورسوائی پر موقوف ہو، یا پانی اتنا متغیر ہو جس کی بنا پر آپ کی طبیعت اس سے کراہت کررہی ہو،تو آپ اس پانی کے استعمال میں دشواری محسوس کریں گے تو پھرایسی صورت حال میں تیمم کرلیں ۔

(۶) جب آپ کسی ایسے واجب فعل کے انجام دینے پر مکلف ہوں کہ جس میں پانی کا استعمال ہی ضروری ہو، جیسے مسجد سے نجاست کا دور کرنا اور پانی بھی کم ہوتو مسجد کو پاک کرنا ضروری ہے اور نماز کے لیے تیمم کرنا چاہیے ۔

(۷) جب غسل یا وضو میں پانی کے استعمال سے آپ کی جان کو ضرر پہنچنے کا خطرہ ہو یعنی پانی کے استعمال سے کوئی مرض پیدا ہوجائے یا آپ کی بیماری طولانی ، یا زیادہ ہوجائے یا آپ کا علاج مشکل ہو جائے اور بیماری ایسی بھی نہیں ہے کہ جس پر وضو جبیرہ یا غسل جبیرہ کیا جائے تو ایسی صور ت میں تیمم کرناضروری ہے ۔

سوال: یہ جبیرہ کیا ہے ؟

جواب: آنے والی گفتگومیں اس کے بارے میں مفصل بات ہوگی ۔

سوال: مجھے معلو م ہوگیا کہ تیمم کا کرنا کب لازم ہوتاہے، لیکن آپ مجھے یہ بتائیے کہ تیمم کس چیز پر ہوتا ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next