آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



ہاں میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ پانی سے مجھے محبت ہے، اور میں اس کا عاشق ہوں، جب سے مجھ پریہ منکشف ہوا ہے کہ پانی پاک کرنے والا اور صاف کرنے والا ہے اور یہ پڑھا“

”النظا فۃ من الایمان“

”نظافت ایمان کا حصہ ہے“ تو میں اس وقت سے اپنے جسم کو اس سے دھوتا ہوں اور اس سے غسل کرتاہوں ۔

آج میرے والد نے مجھے بتایا کہ میں کس طرح غسل کروں،

میرے والد نے فرمایا کہ غسل کی دوقسمیں ہیں:

 

”ارتماسی اور ترتیبی“

سوال: ارتماسی کسے کہتے ہیں؟

جواب: آپ کے جسم کا پانی میں ایک مرتبہ ڈوب جانا، یہ غسل ارتماسی کہلاتا ہے اس کے یہ ظاہری معنی ہیں اس کا مفہوم بعد میں وضاحت کے ساتھ بیان کروںگا ۔

سوال: غسل ترتیبی کسے کہتے ہیں؟

جواب: پہلے آپ اپنے سر اور گردن اور جو چیز اس سروگردن سے متصل ہے اس کو دھوئیں، اور کان کے دھونے کو نہ بھولنا دونوں کا ظاہری حصہ دھونا ضروری ہے، اندرونی حصہ دھونا ضروری نہیں ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next