آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب: تو نماز کے لیے آپ پر غسل واجب ہے مثلاً،اور حج میں طواف کے لیے غسل واجب ہے، اس لیے کہ نماز اور طواف موقوف ہیں غسل کے صحیح ہونے پر اس کی تشریح آپ سے غسل کی بحث میں بیان کروںگا جو عنقریب آئے گی کہ غسل کس طرح کیا جاتاہے ۔

جب تک آپ جنابت کی حالت میں ہوں تو چند چیزیں آپ پر حرام ہیں:

قرآن مجید کے حروف کو چھونا ۔

لفظ جلال (اللہ) کو چھونا اور اللہ کے پاک ناموں اور اس کی خاص صفات کو چھونا جیسے خالق وغیرہ ۔

سورہ عزائم کی چاورں سوروں میں سے کسی بھی سورے کی آیت کو پڑھنا:

”اقراء، والنجم ،والسجدة وفصلت“

مساجد میں داخل ہونا، یا ان سے میں ٹھہرنا یا وہاں سے کسی چیز کا اٹھانا یا کسی چیز کا ان میں رکھنااگر چہ ان سے خارج ہوتے ہوئے یا ان میں سے گزرتے ہوئے کسی چیز کو رکھے یا اٹھائے اور مجنب کے لیے جائز ہے کہ وہ ایک دروازہ سے داخل ہوکر دوسرے دروازے سے نکل جائے سوائے دومسجدوں کے ایک مسجد الحرام جومکہ میں ہے دوسری مسجد النبی ؐ جو مدینہ میں ہے اور اءمہ معصومین علیہم السلام کے روضوں کو مسجدوں سے ملحق کیا گیا ہے ۔

سوال: کیا مسجد کے صحن ورواق میں جب کہ وہ مسجد نہ ہوں داخل ہونا حرام ہے؟

جواب: ہرگز نہیں ۔

سوال: اس سے پہلے کہ ہم جنابت کی بحث کو ختم کریں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں مگر شرم کررہا ہوں؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next