آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جیسے نہروں ،ندیوں اور چشموں کا پانی وغیرہ

 

۴۔ بارش کا پانی

بارش جب کہ موسلادھار ہورہی ہو۔ یہ پانی محفوظ کہلاتے ہیں ۔

سوال: غیر محفوظ پانی کو ن کون سے ہیں؟

جواب: وہ چھوٹے حوضوں، گڑھوں، یا برتنوں وغیرہ کا ٹھہرا ہوا پانی (کنویں کے علاوہ) کہ جس کی مقدار ایک کرسے کم ہو، اسے اصطلاح میں آپ قلیل کہتے ہیں یعنی کم پانی آپ پہلے جان چکے ہیں کہ یہ تمام پانی نجاست کے گرتے ہی نجس ہوجاتے ہیں ۔

سوال: محترم والد صاحب یہ بتائیے کہ مضاف پانی کا کیا حکم ہے؟

جواب: مضاف پانی کا حکم قلیل پانی کے حکم میں ہے یعنی نجاست کے گرتے ہی وہ نجس ہوجاتاہے ۔ چاہے مقدار میں وہ زیادہ ہو یا کم جیسے چائے کہ یہ دوسرے،مضاف پانی کی طرح ہے جیسے دوھ تیل دواؤں کا محلول وغیرہ یہ نجاست کے گرتے ہی نجس ہوجاتے ہیں ۔

پھر والد صاحب نے یہ کہتے ہوئے اضافہ فرمایا:

ہر قلیل پانی جب وہ کثیر پانی سے متصل ہوجائےگا تو وہ کثیر ہوجائے گا اور اسی کے ساتھ محفوظ ہوجائے گا جب تک کہ کثیر سے جدانہ ہو، پس چھوٹی ٹنکیوں کا پانی آرہا ہوتو وہ کثیر کے حکم میں ہے،اور وہ دیگ کہ جو غسل خانہ میں رکھی ہو اور اس میں نلوں سے پانی آرہا ہو کثیر کے حکم میں ہے یہ تمام پانی اس وقت تک کثیر ہیں جب تک کہ کرسے متصل ہوں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next