آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



(۲) جہاں ہر مسلمان میت کو دفن کیا جائے وہ ایسی جگہ نہ ہو کہ جس سے میت کی بے حرمتی ہو، جیسے پیشاب، پاخانہ اور کوڑا کرکٹ کی جگہیں ۔

(۳) کفار کی قبروں میں دفن نہ کیا جائے ۔

سوال: آپ دفن کے بعد کے احکام بیان کریں؟

جواب: نبی پاک (صلی الله علیه و آله وسلم) سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا: میت پر سخت نہ ہوگی پہلی رات سے زیادہ

”فار حمو اموتاکم بالصدقۃ“

”اپنے میتوں پر صدقہ دے کر رحم کرو،،پس اگر تم یہ نہیں کرسکتے تو اس کے لیے دورکعت نماز پڑھو، پہلی رکعت میں الحمد کے بعد آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ قدر پڑھواور نماز کے بعد کہو۔

”اللھم صل علی محمد وال محمد وابعث ثوابھا الی قبر فلان“

فلاں کی جگہ میت کانام لیں ۔

سوال: آپ نے گذشتہ گفتگو میں غسل کے بارے میں مجھے بتایا تھا کیا اس کانام غسل مس میت ہے؟

جواب: ہاں! یہ غسل اس وقت واجب ہوتا ہے جب میت کے بدن کو ٹھنڈا ہونے کے بعداور غسل سے پہلے کوئی چھولے یہ میت چاہے مسلمان کی ہویا کافر کی ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next