آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



(۲) پانی مباح ہو(غصبی نہ ہو) اور اسی طرح وہ جگہ بھی جہاں بیٹھ کروضو ہورہا ہے مباح ہو اور ضروری ہے کہ وضو کی جگہ مباح ہونے کی شرط کو جان لیا جائے کہ جب وضو کی جگہ کا انحصار غصبی جگہ میں ہو یعنی غصبی جگہ کے علاوہ کسی دوسری جگہ وضو ممکن نہیں )تو پھر وضو ساقط ہے ۔

اور آپ پر تیمم کرنا واجب ہے، لیکن اگر آپ نے حکم کی مخالفت کی اور اس غصبی جگہ میں وضو کرلیا تو وضو صحیح ہے لیکن آپ گنہگار ہوں گے ۔

(۳) پانی مطلق ہو،مضاف نہ ہو جیسے جاری پانی، یا برتن کا پانی جس کو آپ پیتے ہیں، انار کا پانی نہ ہو،

سوال: میں کس طرح وضو کروں؟

جواب: قربۃًالی اللہ وضو کی نیت کے بعدشروع کریں ۔

پہلے: اپنے چہرہ کو لمبائی میں پیشانی سے اوپر بالوں کے اگنے کی جگہ سے ٹھوڑی تک اور چوڑائی میں جتنا حصہ انگوٹھے اور بیچ کی انگلی کے درمیان آجائے دھولیں ۔پس آپ اپنی پوری ہتھیلی کھولیں اور اس کو اپنے چہرہ پر رکھیں ، آپ چہرے کے جتنے حصہ کو آپ کی ہتھیلی انگوٹھے اور بیچ کی انگلی کے درمیان لےلے اتنے حصہ کا دھونا چوڑائی میں واجب ہے ۔

اس کا لحاظ کرتے ہوئے کہ چہرہ کو اوپر سے نیچے کی طرف دھویا جائے گا، یاد رہے کہ گھنے اور زیادہ بالوں میں (بالوں کی جڑوں تک) پانی پہنچانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

دوسرے: آپ اپنے ہاتھوں کو کہنی سے لے کر انگلیوں کے سرورں تک دھوئیں پہلے دایاں ہاتھ پھر بایاں ہاتھ،اوپر سے نیچے کی طرف انگلیوں کے سرے تک۔

سوال: کہنی کسے کہتے ہیں؟

جواب: ہاتھ اور بازو کی دونوں ہڈیوں کے جوڑکو کہنی کہتے ہیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next