آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب: اس کو چت لٹا کر اس کے پیروں کے تلوؤں کو قبلہ رخ کردوں؟

سوال: اس کے معنی یہ ہیں کہ میں اس کے پیروں کوقبلہ کی طرف دراز کروں؟

جواب: ہاں اچھے طریقہ سے، چاہے یہ محتضر مرد ہو یا عورت، چھوٹا ہویا بڑا، اور مستحب ہے کہ اسکو کلمہ”شھادتین“ کی تلقین کی جائے اور اسے نبی (صلی الله علیه و آله وسلم) اور آئمہ علیہم السلام کا اقرار کرایا جائےاوراس کے نزدیک سورہ (الصافات) کی تلاوت کی جائے تاکہ اس پر نزع کا عالم آسان ہو ،اور محتضر کے پاس مجنب وحائض کارہنا مکروہ ہے، اور حالت نزع میں اس کو چھونا مکروہ ہے ۔

سوال: اور جب وہ مرجائے تو؟

جواب: مستحب ہے کہ اس کی آنکھوں اور منہ کو بند کیا جائے اور اس کے دونوں ہاتھوں کو اس کے دونوں پہلوؤں اور پیروں کو سیدھا کیا جائے،اس کو کسی کپڑے سے ڈھا نپ دیا جائے اور اس کے نزدیک قرآن کی تلاوت کی جائے،جہاں اس کی میت رکھی ہوءی ہے ،اگررات ہے تو چراغ جلا یا جائے، اس کی موت کی مومنین کو خبردی جائے، تاکہ وہ اس کے جنازے میں شرکت کریں،اس کے دفن میں جلدی کی جائے، مگریہ کہ اس کی موت مشتبہ ہویا اس میں کسی قسم کا شک ہوتو جلدی نہ کی جائے ۔

سوال: اگر اس کی موت مشتبہ ہوتو؟

جواب: اس صورت میں تاخیر کرنا واجب ہے یہاں تک کہ اس کی موت کا یقین ہوجائے، جب تم کو یقین ہوجائے تو پھر اس کو غسل دینا واجب ہے، چاہے مرد ہویا عورت ،بڑا ہو یا چھوٹا ۔

سوال: اور اگر جنین ساقط ہوجائے تو؟

جواب: جنین ساقط ہوجائے تو اگر تو وہ چار مہینے تمام کرچکا ہے(بلکہ اگرچار ماہ تمام نہ بھی کئے ہوں اور خلقت کامل ہوچکی ہو) لیکن اس پر نماز کا پڑھنا نہ واجب ہے اور نہ ہی مستحب ہے ۔

سوال: بتائیے میت کو غسل کون دے گا؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next