آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب: پاؤں کے تلوے، جوتے کے تلوے،، زمین پر چلنے یا اس پررگڑنے سے اس شرط کے ساتھ کہ چلنے یا رگڑنے کے سبب پاؤں یا جوتے کے تلوے سے نجاست زائل ہوجائے جب کہ یہ نجاست جوتے پاؤں کے تلوے میں نجس زمین سے لگی ہو یعنی زمین ہی سے ان پر نجاست لگی ہو، اگر اس کے علاوہ کسی اور چیزسے یہ دونوں نجس ہوئے ہوں تو پھر ایسی صورت میں زمین ان کو پاک نہیں کرے گی ۔

 

(۵)(پانچواں مطہر) تبعیت

سوال: آپ تبیعت پر کوئی مشال بیان کیجئے؟

جواب: وہ کافر جو نجاست کے حکم میں ہے، یعنی نجس ہے، اگر وہ اسلام لے آئے تو وہ پاک ہوجائے گا اور اس کی تبعیت میں اس کا چھوٹا بچہ کہ جو اپنے باپ کی بناپر تبعاً نجس تھا پاک ہوجائے گا ۔ اسی طرح کافر دادا، دادی، ماں اگر اسلام لے آئیں تو ان کی تبعیت میں ان کا وہ چھوٹا بچہ بھی پاک ہوجائے گاجو تبعاً ان کی نجاست کی بناپر نجس تھا یہ حکم اس وقت ہے جب یہ چھوٹا بچہ ان لوگوں کی کفالت میں ہوکہ جو اسلام لا رہے ہیں یہ حکم اس کافر کے لیے نہیں ہے کہ جو اسی کارشتہ دار ہو اور اسی طرح اگر شراب سرکہ ہوجائے اور اس کی تبعیت میں وہ برتن پاک ہوجائے گا جس میں شراب پڑی ہوئی تھی اور اگر میت کو تین غسل دے دیئے جائیں تو وہ پاک ہوجائے گی اور اس کی تبعیت میں غسل دینے والے کا ہاتھ اور وہ تختہ کہ جس پر اس کو غسل دیا گیا ہے اور وہ کپڑے کہ جس میں اس کو غسل دیا گیا ہے پاک ہوجائیںگے ۔ اور نجس کپڑا جس کو قلیل پانی سے پاک کیا گیا ہے، پاک ہوجائے گا اور اس کی تبعیت میں دھونے والے کا ہاتھ بھی پاک ہوجائے ۔

 

(۶)(چھٹا مطہر) اسلام

سوال: اسلام کسی طرح پاک کرے گااور کس کو پاک کرے گا؟

جواب: اسلام نجس کافر کو پاک کردے گا، پس وہ پاک ہوجائے گا اور اس کی تبعیت میں اس کے بال، ناخن اور جسم کے اعضاء جو اس کے کفر کی بنا پر نجس تھے وہ بھی پاک ہوجائیں گے ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next