آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: کیا اس عورت پر غسل وطہارت انجام دینے کے بعد نماز کا فوری بجالانا ضروری ہے؟

جواب: ہاں ،

سوال: استحاضہ کے احکام کون کون سے ہیں؟

جواب: (اول)۔استحاضہ پر واجب ہے کہ وہ خون بند ہوجانے کے بعد نماز کے لیے وضو کرے گی، اگر اس کا استحاضہ قلیلہ ہے یا متوسطہ ہے، اور اگر کثیرہ ہے تو پھر وہ غسل کرے گی ۔

(دوئم) تینوں قسموں میں (قلیلہ، متوسطہ اور کثیرہ) اس پر طہارت سے پہلے قرآن کے حروف کا چھونا حرام ہے اور طہارت کے بعد سے پہلے اس کا چھونا جائز ہے ۔

(سوئم )مستحاضہ کو حالت استحاضہ میں طلاق دینا صحیح ہے ۔

(چہارم) چو چیزیں حالت حیض میں حرام ہیں وہ استحاضہ میں حرام نہیں ہیں، جیسے عورت سے مقاربت ،مساجد میں داخل ہونا اور ان میں ٹھہرنا اور ان میں کوئی چیز رکھنا اور آیات سجدہ کی تلاوت کرنا ۔

(پنجم) استحاضہ قلیلہ اور متوسطہ میں عورت کا روزہ رکھنا صحیح ہے،ا گر چہ اس نے اپنے وضو یا غسل کو (جو نماز کے لیے اس پر واجب تھا)انجام نہ دیا ہو، لیکن استحاضہ کثیرہ میں فقہاء کرام میں سے کچھ فقہا ء اس کے قائل ہیں کہ اس کا روزہ اس وقت صحیح ہے کہ جب وہ گذشتہ رات میں جو غسل واجب تھا اور جو غسل دن میں واجب تھے بجالائے، لیکن اصح (قول کی بناپر) اس کے روزہ کی صحت ان غسلوں پر موقوف نہیں ہے ۔

(ششم) مستحاضہ کثیرہ پر غسلوں Ú©Û’ ساتھ وضو کرنا واجب نہیں ہے، اور مستحاضہ متوسطہ پر غسل واجب Ú©Û’ بعد وضو کرنا بھی واجب ہے Û”     

موت پر گفتگو

جس وقت میرے والد محترم نے موت کے بار ے میں گفتگو کرنی شروع کی ، اس وقت میں بہت زیادہ خوف زدہ ہوا، کہ میں اپنی اس پریشانی اور اضطرابی کیفیت کو آپ سے مخفی ومستورنہیں رکھ سکتا



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next