آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



اور میں اپنے اس عزم وارادہ میں کسی سے مدد کا طالب تھا ساتھ ہی میرے اندر جو نقص۔( کمی ) تھا اس کا بھی معترف تھا لہٰذا میں نے اپنے والد سے عرض کیا :

میں نے فقہ اسلامی کی کتابوں کو دیکھا مگر انہوں نے مجھ پر غلبہ حاصل کرلیا،اور اپنا دل کھولنے سے میرے لیے انکار کردیا یعنی میں ان کے مطالب ومفاہم کو نہ سمجھ سکا) اور میں نے یہ دد آخری کلمے اتنے دہرائے کہ میرے باپ کی آنکھوں کی پتلیاں ایسی (حیرت سے) گھومنے لگیں کہ جیسے وہ بہت زمانہ سے کسی گہری فکر میں ڈوبی ہوئی ہوں پھر انہوں نے مجھے ایسے دیکھا جیسے تھکاماندہ ایک طویل سفر سے پلٹتا ہے وہ میری آنکھوں کی طرف دیکھنے لگے، معلوم ہوتا تھا کہ وہ بغیر ہونٹ کھولے پوشیدہ، گہرے رنج وغم کی آواز میں کچھ کہنا چاہتے ہیں؟مجھے بھی آپ کے تجربہ کی طرح تجربہ حاصل ہے، جب میں آپ کی عمر کا تھا، میں نے فقہ اسلامی کی کتابوں کو پڑھا مگر میں کسی مقصد کو آپ کی طرح نہ سمجھ سکا، مگر میں آپ کی ہمت کی داد دیتا ہوں اور فقہ اسلامی کی کتابوں کو سمجھنے سے اپنی عاجزی کا اعتراف کرتا ہوں ۔

میری تربیت اور شدید شرم وحیا میرے اور والد کے سوال کے درمیان بعض بچپنے اور مرد ہونے کی خصوصیات کے بارے میں حائل تھی، میں نہیں جانتا تھا کہ بلوغ ایک معین عمر کے علاوہ بھی متحقق ہوتا ہے لہٰذا میں نے اپنے باپ کی بات کو کاٹتے ہوئے عرض کیا ۔

سوال: کیا بلوغ اس کے علاوہ بھی( کسی چیز سے) ثابت ہوتا ہے؟

جواب: ہاں اے فرزند مرد میں اگر ان تین علامتوں میں سے کوئی ایک علامت پائی جائے تو بلوع ثابت ہو جاتاہے ۔

علامت بلوع

۱ عمر کے پندرہ سال قمری (چاند) پورے ہوجائیں ۔

۲ منی کا نکلنا، چاہے یہ جنسی وصال سے نکلے ، یا احتلام کی وجہ سے یا ان دو کے علاوہ کسی اور بناپر نکلے ۔

۳ ناف پر سخت بالوں کا اگنا یہ سخت بال سر کے بالوں سے مشابہہ ہیں تاکہ ان بالوں سے وہ بال الگ ہوجائیں کہ جو نرم وملائم ہیں اور ا کثر جسم کے حصوں پرپائے جاتے ہیں مثلاً ہاتھوں کے بال (مولف )

سوال: ناف سے کیا مراد ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next