آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: غسل جنابت، حیض، نفاس، استحاضہ، میت اور مس میت، یہ تمام کے تمام واجب غسل ہیں جیسا کہ اس سے پہلے آپ نے بیان فرمایا، لیکن میں نے غسل کی بحث میں ایک غسل کو سنا، جس کا آپ نے نام غسل جمعہ بتایا کیا اور بھی ایسے غسل ہیں کہ جن کا تذکرہ آپ نے مجھ سے نہ کیا ہو؟

جواب: ہاں اور بھی دوسرے بہت سے غسل ہیں، لیکن وہ سب مستحب ہیں، واجب نہیں ہیں ان میں سے کچھ کی تفصیل اس طرح ہے ۔

(الف) غسل جمعہ جو کہ سنت موکدہ ہے اور اس کا وقت صبح سے لے کر مغرب تک ہے اور زوال سے پہلے انجام دینا افضل ہے ۔

(ب) غسل احرام ہے ۔

(ج ) غسل عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) اور ان دنوں کا وقت صبح سے لے کر مغرب تک ہے اور نماز عید سے پہلے ان کا بجالانا افضل ہے ۔

(د) ۸۔۹/ذی الحجہ اور ۹ ذی الحجہ کے دن غسل زوال کے وقت بجالانا افضل ہے ۔

(ھ) ماہ رمضان کی پہلی، سترہویں، انیسویں، اکیسویں، اور چوبیسویں رات کا غسل افضل ہے

(و) استخارہ کا غسل ۔

(ز) نماز استقاء کا غسل۔

(ح) مکہ میں داخل ہونے کا غسل ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next