آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



اور پھر حدث بمالو (حدث )کے اطراف وجوانب سے بحث کی جائے گی کہ اگر حدث صادر ہوجائے تو غسل کرنا واجب ہوگا یا اس کے بدلے تیمم واجب ہوگا،چاہے یہ حدث جنابت ہویا حیض یا استحاضہ یا نفاس یا مس میت ہو۔

ہر وہ چیز کہ جو نماز کے ذریعہ تقرب خدا کو روکتی ہے اور اس کے سامنے آتی ہے، اپنے راستہ سے اس کو رفع کرتے ہیں اس کے بعد خدا کے سامنے آتی ہے، اپنے راستہ سے اس کو رفع کرتے ہیں اس کے بعد خدا کے سامنے کھڑے ہونے کی لذت کے ساتھ تکبیر کہتے ہوئے،کلمہ پڑتھے ہوئے حمد کرتے ہوئے اور اس کی واحدانیت اور نعمتوں کا اقرار کرتے ہوئے شوق وشغف سے اس کاذکر اور اس سے دعا کرتے ہیں اس امید پر کہ وہ ہمیں ان لوگوں کے ساتھ قراردے کہ جنہوں نے اس کی ملاقات کے شوق سے پودے اپنے سینوں کے چمن میں لگادیئے ہیں اور اس کی محبت کو اپنے دلوں میں پیوست کرلیا ہے ۔

نماز کے بعد اپنی گفتگو میں ان چیزوں کو شامل کریں گے جو نماز کی طرح طہارت چاہتی ہیں مثلاً روزہ، حج وغیرہ ۔

سوال: کیا ہم (اس کے بعد) پہلے نجاسات کو شروع کریں گے؟

جواب: ہاں ہم کل پہلے نجاسات کا ذکر کریں گے ۔

نجاست پر گفتگو

میرے والدمحترم نے جب اس موضوع پر گفتگو کی تو ان کی آنکھوں میں عزم راسخ کی ایک جھلک نظر آرہی تھی ۔

کہنے لگے کہ پہلے میں آپ کے سامنے ایک قاعدہ کلیہ بیان کرتاہوں، کہ جو تمہاری زندگی میں ایک خاص اثر رکھتا ہے ۔اور وہ یہ ہے کل شئی طاہر پاک ہے ۔ کل شئی ہر چیز یعنی دریا بارش درخت جنگل، راستے ،عمارتیں ، گھر سامان ، ہتھیار ، لباس اور آپ کے مسلمان بھائی وغیرہ وغیرہ ۔”کل شئی طاھرا الا ہر چیز پاک ہے مگر ۔

سوال: یہ مگر کیا ہے؟

جواب: مگروہ چیزیں جو طبیعتا، ذاتا اور فطرتا نجس ہوں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next