آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



پھر آپ اپنے جسم کے دائیں حصہ کو دھوئیں اور کچھ اس حصہ کو بھی دھولیں جو گردن سے متصل ہے اور کچھ بائیں حصہ کو بھی دھولیں پھر آپ اپنے بائیں اور کچھ اس حصہ کو جو گردن سے ملا ہوا ہے اور کچھ دائیں حصہ کو د ھو لیں سراور گردن کے دھونے کے بعد بدن کا ایک ہی مرتبہ دھونا جائز ہے ۔

سوال: کیا غسل کے لیے کچھ اور شرائط بھی ہیں؟

جواب: جو شرائط وضو میں ہیں وہ غسل میں بھی ہیں(۱)نیت (۲)پانی کا پاک ہونا ۔(۳)پانی کا مباح ہونا (۴)پانی کا مطلق (خالص) ہونا(۵)اور بدن کا نجاست سے پاک ہونا (۶)اعضائے غسل میں ترتیب کا ہونا اگر غسل کرنے والا اپنا غسل خود کرسکتا ہوتو غسل خود کرنا اور پانی کا استعمال شرعی طور پر مضر نہ ہو مثلاً مرض کا ہونا وضو کی گفتگو میں ملاحظہ کیجئے ۔

لیکن غسل اوروضوسے دوچیزوں میں اختلاف فرق ہے، آپ ان دو چیزوں پر غور کریں؟

سوال: وہ دو چیزیں کیا ہیں؟

جواب: غسل میں یہ شرط نہیں ہے کہ ہر عضو کو وضو کی طرح اوپر سے نیچے کی طرف دھویاجائے ۔

وضو کی طرح غسل میں موالات شرط نہیں ہے پس آپ سر اور گردن دھونے کے بعد اپنے باقی جسم کو کچھ دیر بعددھوسکتے ہیں، چاہے آپ کا سر خشک ہی کیوں نہ ہوجائے،جیسا کہ آپ وضو میں اپنے چہرہ کو دھو ئیں گے تو جب تم بھنووں کے بالوں پر پہنچیں گے توصرف ان کا اوپر والا حصہ دھوئیں اور جب آپ اپنے سرکا مسح کریں تو صرف بالوں کے اوپر والے حصہ پر مسح کریں جلد تک پانی کا پہنچنا ضروری نہیں ہے لیکن غسل میں واجب ہے کہ پانی کو سرکی کھال تک پہنچایا جائے اسی طرح دونوں بھنوؤں،مونچھ اور ڈاڑھی کے بالوں میں بھی یہی حکم ہے ۔

سوال: اس کے بعد کیا حکم ہے؟

جواب: غسل جنابت کے بعد وضو کی ضرورت نہیں ہے ۔

سوال: اس کے معنی یہ ہیں کہ جب میں نماز کے لیے غسل کرو ں توپھر مجھے غسل کے بعد وضو کی ضرورت نہیں ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next