آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: کیا تری ہونے کے کی صورت میں یہ غسل واجب ہوتا ہے اگر میت خشک ہو اور چھونے والا بھی خشک ہوتو پھر اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: تری ہویا نہ ہو، چاہے یہ چھونا مجبوری کے عالم میں ہویا اختیاری صورت میں غسل واجب ہوجاتاہے ۔

سوال: جو میت کو چھولے اس پر کیا چیز مترتب ہوتی ہے؟

جواب: اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ۔

(۱) غسل واجب کرے اس چیز کے لیے کہ جس کی صحت کے لیے طہارت شرط ہے مثلاً نماز، پس جس وقت کوئی نماز پڑھنا چاہے تو پہلے اس پر یہ غسل کرنا واجب ہے ۔

(۲) قرآن مجید کے حروف کا چھونا اور ہر اس چیز کا چھونا جو محدث پر حرام ہے ۔

میرے والد تھوڑارک کر پھر کہنے لگے ۔

(جب شوہر فوت ہوجائے تو اس کی زوجہ پر اس کی عدت رکھنا واجب ہے چاہے اس زوجہ کے ساتھ اس کے شوہر نے ہم بستری نہ کی ہو جو عورت حاملہ نہیں ہے اس کی عدت کے دن چار مہینہ دس دن ہیں،عدت کے لیے لازم ہے کہ عورت بالغہ اور عاقلہ ہو عدت کی مدت میں وہ جسم کی زینت اور لباس کی زینت نہ کرے، اس طرح کہ اس پر رنگین کپڑوں کا پہننا حرام ہے،جیسے سرخ کپڑے، اور اسی طرح زیور کا پہننا، سرمہ لکانا، خوشبوکا استعمال کرنا، خضاب اور سرخی کا لگانا اس پر حرام ہے، ہاں عدہ والی عورت جسم کی صفائی، کپڑوں کی صفائی، ناخن کاٹنا، حمام جانا اور گھر سے باہر جانا، خصوصاًکسی کے ادائے حق کے لیے یا اپنی ضرورت کے تحت باہر جانے کا حق رکھتی ہے ۔

سوال: اور جو عورت حاملہ ہے اس کے عدہ کا کیا حکم ہے؟

جواب: جب حاملہ عورت کا شوہر مرجائے تو اس کا حکم یہ ہے کہ اس کے عدہ کی مدت وضع حمل اور بچہ کی پیدائش تک ہے، اگر چارماہ دس دن گزرنے سے پہلے اس کے یہاں ولادت ہوجائے، تو وہ صبر کرے، کہ چار ماہ دس دن پورے گزر جائیں اور اگرچار ماہ دس دن گزرنے کے بعد ولادت ہوتو اس کے عدہ کی مدت تمام ہوگئی ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next