آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



پس اس قاعدہ کے تحت آپ اس فقیہ اعلم کو بھی پہچان لیں گے ۔

آپ کسی ایسے شخص سے سوال کریں جو واجبات کو لازمی طور پر انجام دیتا ہو اور محرمات کو ترک کرتا ہو جو قابل اطمینان ہوکہ جس میں علمی سطح پر اشخاص میں تمیز پیدا کرنے کی قدرت، معرفت اور عدالت زیادہ پائی جاتی ہو۔

یا جو لوگوں کے درمیان مشہور ہوکر یہ فقیہ ہے یا تمام فقہا ءمیں اس کی اعلمیت زیادہ مشہور ہو اس طرح جو چیز آپ کو اس کی شہرت، اس کی فقاہت اور اس کی اعلمیت کے بارے میں وثوق ویقین پیدا کرتی ہے ۔

اور کیا جس کی تقلید ہم پر واجب ہے اس کی شخصیت کے معلوم ہو جانے کے بعد فقاہت کی شرط کے علاوہ کوئی اور شرط بھی ہے؟

آپ جس کے مقلد ہیں اس کو مرد، بالغ، عاقل، مومن ، عادل ،حی (زندہ) اور حلال زادہ ہونا چاہئے یعنی اس کی ولادت شرعی قانون وقواعد کے مطابق انجام پائی ہو اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اس میں خطاء ونسیان اور غفلت زیادہ پائی جائے گی ۔

بہت بہتر میں نے فقہاء اور تقلید کو اجمالی طور پر پہچان لیا ہے اب میرے اوپر کیا واجب ہے؟

آپ کے زمانہ کے فقہا میں جوا علم (سب سے زیادہ جاننے والا) ہو، اس کی تقلید کریں، اور مختلف چیزوں کے بارے میں جو بھی فتویٰ دے اس پر عمل کریں مشلاً آپ کے وضو کے احکام، غسل، تیمم، نماز روزہ، حج، خمس، زکوٰة وغیرہ ہیں جو بھی فتویٰ دے اس پر عمل کریں اسی طرح اپنے معالات مثلاً آپ کی خرید وفروخت،حوالہ،شادی بیاہ کھیتی باڑی اجارہ رہن،وصیت،ہبہ،وقف وغیرہ کے احکام میں اس کی تقلید کریں ۔

میں اپنے والد کے ساتھ ان چیزوں میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر اور خدا، انبیاء کرام اور رسل پر ایمان وغیرہ کو بھی شامل کررہاتھا ۔

ہرگز نہیں ۔۔۔اللہ پر اور اس کی توحید اور ہمارے نبی محمد (صلی الله علیه و آله وسلم)کی نبوت اور بارہ اماموں کی امامت اور قیامت پر ایمان، ان امور میں تقلید جائز نہیں ہے بلکہ واجب ہے کہ ہر مسلمان کا عقیدہ اصول دین میں ایسا یقینی ہوکہ جس میں کوئی شک وشبہ نہ ہو، اللہ پر قطعی ایمان ہو اور اس پر اپنی جدوجہد، کوشش اور فکری طاقت کے ذریعہ بحث ہو کہ جو اللہ نے بخشی ہے اور جس سے مکمل قناعت اور محکم یقین حاصل ہوتا ہے ۔

سوال: بہت خوب، کیا میرے لیے مناسب نہیں ہے کہ میں کسی فقیہ اعلم کی موجودگی میں کسی بھی فقیہ کی تقلید کروں؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next