آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



(ط) زیارت کعبہ شریف کا غسل۔

(ی) مسجد نبوی میں داخل ہونے کا غسل ۔

یہ وہ غسل ہیں کہ جن کے بعد وضو کی ضرورت نہیں ہے ۔

ان کے علاوہ اور بھی بہت سے غسل ہیں کہ جن کی اس مختصر کتاب میں گنجائش نہیں ہے بعض غسل ایسے ہیں کہ جن میں وضو کی ضرورت ہے اور یا وہ ہیں کہ جن کا استجاب کسی معتبر دلیل سے ثابت نہیں ہے اور ہم صرف ان کو رجاء مطلوبیت کی بجالاتے ہیں ۔

سوال: میرا ایک آخری سوال باقی رہ گیا ہے اور وہ یہ کہ اگر میں جنابت کے بعد پیشاب کا استبراء نہ کروں اور پیشاب ہی نہ کروں، اور غسل کرکے تمام چیزوں کو انجام دے لوں اس کے بعد منی خارج ہوجائے اگر چہ ایک ہی قطرہ کیوں نہ ہو اس کا کیا حکم ہے ۔؟

جواب: آپ کے اوپر دوبارہ غسل واجب ہے چاہے وہ منی بغیر شہوت اور بغیر تحریک کے نکلے ۔

اس طرح آپ کے اوپر دوبارہ غسل اس وقت واجب ہے جب کہ آپ کو معلوم ہو کہ یہ نکلنے والی چیز منی ہے اگرچہ وہ پہلی صورت (جو بیان ہوئی اس کے)بغیر نکلے ۔

تیمم پر گفتگو

جب میرے والد محترم نے فرمایا کہ آج تیمم کے سلسلہ میں گفتگو ہوگی، تومیں نے محسوس کیا کہ یہ لفظ تیمم میرے لیے کوئی انوکھی چیز نہیں ہے بلکہ میں اس سے مانوس ہوں، مگر میں اس کا وقت اور سبب نہیں جانتا تھا کہ تیمم کب اور کس وقت واجب ہوتاہے اور اس کا وقت اور اس کا راز کیا ہے؟

آج جب اس سلسلہ میں گفتگو ہوئی، تو مجھے اس کی صحیح علت معلوم ہوئی میں نے تیمم کے لفظ کو پہلے سنااور پڑھا تھا اور قرآن مجید میں تلاوت بھی کیا تھا یا مشہور قاریوں میں سے کسی قاری کو تلاوت کرتے ہوئے بھی سنا تھا میرے والد نے پہلے سے مجھے قرآن مجید پڑھنے کی عادت ڈالی تھی کہ جتنا مجھ سے ہوسکے اس کی قرات کروں لہٰذامیری تقریباً ہر روز یہ عادت اور روش ہوگئی کہ میں اس کا تلاوت کرکے اپنے ذہن قلب جگراور حافظہ کو معطر کرتا رہوں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next