آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



میرے والد محترم آج کے اس جلسہ میں خلاف معمول جلدتشریف لائے، اور جب میں آیا تو میرے والد میری طر ف ذرا بھی متوجہ نہ ہوئے ، وہ خاموش اپنے سر کو زمین کی طرف جھکائے اپنی آنکھوں کو اپنے دل کی طرف موڑے ہوئے محو تھے، ان کی حالت سے ظاہر تھاکہ ان کے حواس کمرہ سے باہر کچھ سوالات کو سلجھانے اور کسی بچہ کے دل کو تسلی دینے میں مشغول ہیں ۔

اور ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ان کی آنکھیں بہترین رہنمائی کرنے والی دور اندیشی کے ساتھ لوٹیں، اور مجھ پر انہوں نے ان کو جماتے ہوئے فرمایا:

میں نے آپ کو نجاست کی بحث میں نجاسات کے بارے میں بتایا تھا کہ یہ ہمارے جسم اور تمام چیزوں کو اس پہلی طہارت کو ختم کردیتی ہیں، کہ جن پروہ تھے ۔

پھر طہارت کی گفتگو میں بتایا تھا کہ مطہرات وہ ہیں کہ جو ہمارے اور دوسری اشیاء کے اجسام کی طہارت کو دوبارہ پلٹا دیتے ہیں حقیقتاًکچھ ایسے امور معنوی ہیں جو محسوس نہیں ہوتے اگر وہ حادث ہوجائیں تو انسان کی طہارت ختم ہوجاتی ہے، اس کے بعد اس چیز کی ضرورت ہے کہ جس سے وہ گئی ہوئی طہارت وپاکیزگی واپس لوٹ آئے ۔

 

ان حدث کی دواقسام ہیں ۔

(۱) حدث اکبر (۲)حدث اصغر

 

حدث اکبر

جیسے جنابت، حیض، نفاس، استحاضہ کثیرہ، مس میت اور میت ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next