آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



اور اپنے لیے دوا تجویز کرتے؟

 

میں کوئی طبیب تو نہیں ہوں ۔

بس اسی طرح علم فقہ کا بھی یہی حال ہے آپ ایک ایسے فقیہ کی طرف رجوع کرنے کے متحاج ہیں کہ جو خدا کے اوا مرو نواہی پہچاننے میں ماہر ہے آپ کا اپنی مشکل شرعیہ کا اس کے سامنے بیان کرنا ایسا ہی ہے کہ جیسے آپ کو اپنی بیماری کی حالت کو بیان کرنے کے لیے ایک ماہر طبیب کی ضرورت پیش ہوتی ہے ۔بس جس طرح آپ طبیب کے مخصوص فن میں اس کی تقلید کے محتاج ہیں اسی طرح آپ فقیہ کےمخصوص فن میں اس کی نقلید کے محتاج ہیں ۔

جیسا کہ آپ ایک طبیب فاضل کے بارے میں جستجو کرتے ہیں کہ اپنے فن میں ماہر ہو، خصوصاً جب کہ مرض خطر ناک ہو پس آپ پر لازم ہے کہ ایک عظیم الشان فقیہ کے بارے میں جستجو کریں کہ جو اپنے فن میں ماہر ہو تاکہ اس کی تقلید کریں اور اس سے اپنا حکم شرعی حاصل کریں اور آپ زندگی کے ہر پہلو میں اس سے وابستہ ہیں تاکہ حکم شرعی آپ پر واضح ہوتارہے ۔

سوال: میں کیسے پہچانوں کہ یہ شخص فقیہ ہے؟یا فقہاء میں اعلم اور افضل ہے؟

جواب: میرے والد نے جواب دیتے ہوئے فرمایا :

دیکھو: میں آپ سے ایک سوال کرتا ہوں ۔آپ کیسے پہنچانیں گے کہ یہ طبیب فاضل ہے یا اطباء میں اپنے مخصوص فن میں افضل ہے؟ تاکہ آپ اس کی طرف رجوع کرسکیں؟ اور اپنا جسم اس کے سپرد کرسکیں اور وہ جیسا مناسب سمجھے ویسا علاج کرے؟

میں نے والد کی خدمت میں عرض کیا:

اس سلسلہ میں جو لوگ علم طب سے وابستہ ہیں یا جو اس کو جانتے ہیں، جواس میں تجربہ کار ہیں ۔ ۔۔ ان سے معلوم کروں گا یا لوگوں میں جس کی شہرت زیادہ ہوگی اور اس علمی میدان میں جو بھی زیادہ شہرت رکھتا ہوگا اس کے ذریعہ اس کو پہچانوں گا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next