آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب: جتنا ممکن ہوسکے اتنا دے ۔

سوال: میت کو غسل ، کفن اور حنوط دینے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

جواب: اس کے بعد میت پر نماز کا پڑھنا واجب ہے، اگرچہ وہ بچہ ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ چھ سال کے بچہ کی میت پر نماز پڑھنا واجب ہے ۔

سوال: نماز میت کس طرح پڑھی جائے گی؟

جواب: میت کی نماز، نمازیو میہ سے مختلف ہے، اس میں پانچ تکبیریں ہیں، نہ اس میں کسی سورہ کی قرات ہے، نہ رکوع ہے، نہ سجدے ہیں، نہ تشہد وسلام ہے، بلکہ پہلی چار تکبیروں میں سے کسی ایک کے بعد میت کے لیے دعا کی جائے گی اور باقی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد (صلی الله علیه و آله وسلم)کے اوپر صلوات، مومنین کے لیے دعا اور خدا کی تمجیدو تمحید کرنے کے درمیان اختیار ہے ۔

سوال: آپ اختصار کے ساتھ ان کو بیان کیجئے؟

جواب: پہلے تکبیر کہو اور اس کے بعد، شھادتین پڑھو، دوسری تکبیر کہو، اور اسکے بعد نبی (صلی الله علیه و آله وسلم)پر درود بھیجو، پھر تیسری تکبیر کہو اور مومنین کے لیے دعا کرو، پھر چوتھی تکبیر کہو، میت کے لیے دعا کرو، پھر پانچویں تکبیر کہہ کر نماز کو ختم کردو۔

سوال: کیا نماز میت، میں کچھ چیزیں شرط ہیں؟

جواب: ہاں چند چیزیں شرط ہیں ۔

(۱) نیت میت کو اس طرح معین کرے کہ ابہام ختم ہوجائے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next